اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا

جرائم

?️

سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے صہیونی معاشرے کے ڈھانچے میں منظم جرائم کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔
عربی میڈیا نے صیہونی اخبار معاریو کی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے سرکاری ڈھانچے نے اپنے معاشرے میں منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، کالم میں اوریل لین نے زور دے کر کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہم سرکاری ملازمین بشمول ریسکیو اور میڈیکل فورسز حتیٰ کہ ہسپتال کے محافظوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے مخالف ہیں نیز اس حقیقت کے باوجود کہ یہ تمام کارروائیاں سرکٹ کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ہیں، لیکن سرکاری ڈھانچہ اس کے سامنے ابھی تک خاموش ہے۔

رپورٹ کے ایک اور حصے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل میں تشدد نے وقت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے پورے ڈھانچے کو گھیرے میں لے لیا ہے کیونکہ 2022 کے آغاز سے لے کر آج تک 40 فیصد بس ڈرائیور تشدد کا شکار ہوئے اور ان کے خلاف مار پیٹ کے 300 مقدمات درج ہوئے۔

یہ بھی ریکارڈ کیا گیا کہ اساتذہ اپنے بچوں کی ناکامی پر ناراض ہونے والے والدین کے سامنے غیر محفوظ حالت کا شکار ہیں اور ان کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں، جب کہ اساتذہ کے خلاف ایسی کارروائیوں کا دائرہ طلباء تک بڑھ چکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کشمیری بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں سے ہوشیار رہیں

?️ 19 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

غزہ میں صحافیوں کی واسکٹ کام نہیں کرتی

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں 300 دنوں سے زائد جارحیت،

بجلی نہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے:یوکرین

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں

میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!:ٹرمپ

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم

حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 28 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

پاکستانی سیاستدان طالبان کے غیر ملکی مخالفین کی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں پاکستان کے سابق نمائندے نے اعلان کیا کہ

صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی

وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی

?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے