?️
سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی ریاست اپنے وجود اور بقا کے بحران سے دوچار ہے
فلسطینی عوامی جدوجہد محاذ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایک تاریخی اور وجودی بحران کا شکار ہے اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک حالیہ تین غزہ جنگ سے قابل فخر اور زیادہ طاقتور انداز میں باہر آئی ہے،خالد عبدالمجید نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی پر جارحیت سے کئی مقاصد حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا ہدف اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات سے متعلق ہے کیونکہ عبوری وزیر اعظم یائر لاپڈ اس جنگ کو شروع کرکے اور فلسطینیوں کو قتل کرکے یہ الیکشن جیتنا چاہتے تھے، جو کہ یکم نومبر کو ہونا ہے،عبدالمجید کے مطابق غزہ کے خلاف تین روزہ جنگ کا دوسرا ہدف مزاحمتی محور جماعتوں کو پیغامات پہنچانا تھا۔
عبدالمجید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی اس جنگ میں اسرائیل کے اہداف کو شکست دینے میں کامیاب رہی اور ایک ہزار راکٹ فائر کر کے اس نے بیت المقدس پر قابض حکومت کو رسوا کر دیا نیز یہ واضح ہو گیا کہ اسرائیل اور امریکہ پیچھے ہٹ رہے ہیں اور اس جنگ سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے علاوہ اسرائیل جہاد اسلامی کو کمزور نہیں کر سکتا، اس کے برعکس یہ تحریک اس جنگ سے زیادہ طاقت اور اختیار کے ساتھ نکلی۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں ابو مازن کی تنظیم کا ماڈل مسلط کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کا جال/ مزاحمت کی ایک زبردست حکمت عملی
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف تمام فوجی اور اقتصادی دباؤ کی
اکتوبر
الیکشن کمیشن نے سینیٹ رکن مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا
?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے رکن مراد سعید
مارچ
آئی ایم ایف مذاکرات، سیاسی بحران کے سبب اسحٰق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی
اپریل
بھارت نے 3 بڑی سٹریٹجک غلطیاں کیں، جنوبی ایشیا آج سلامتی کا متلاشی ہے، جنرل (ر) زبیر محمود حیات
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل
جولائی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
?️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے
مارچ
عالمی ادارہ صحت کی ہنٹا وائرس کی مہلک وبا کے بارے میں وارننگ
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت نے بحر اوقیانوس میں ایک کروز جہاز پر
مئی
صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ
اگست
بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جن کا میڈیا کی جانب سے مختلف
جون