🗓️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے ہلچل مچ گئی نیز دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
نیشنل نیوز اور بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے مرکز میں بدھ کی صبح آتشزدگی اور دھماکہ ہوا، رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ابوظہبی کے وسط میں حمدان اسٹریٹ پر ایک دھماکہ ہوا جبکہ اماراتی میڈیا نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے لگنے والی آگ تھی، یادرہے کہ دھماکے سے زبردست آگ لگ گئی جس سے اماراتی ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ واقعے کی شائع شدہ ویڈیوز میں دھماکے کی خوفناک آواز اور شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے، دریں اثنا، کچھ رپورٹس میں دھماکوں کی تعداد دو بتائی گئی ہےجبکہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس واقعے کی خبر کو نشر کرنے کے سلسلہ میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے دھماکے کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ، امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ابوظہبی پر ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہذا یہاں مقیم تمام امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ضروت ہے۔
مشہور خبریں۔
پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی
🗓️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا
ستمبر
شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی
مئی
اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا خریدا ہے؟
🗓️ 23 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کے ممبئی میں
جنوری
ایک سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے اہم ترین کمانڈر
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی کی لڑائی میں اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی
اکتوبر
اگر آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں گے تو ہمیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا، چیف جسٹس
🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا
مئی
افغانی برطانوی قاتل شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے خواہاں
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:انگریزی اخبارگارڈین نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی کتاب
جنوری
عرب ممالک کا چین کی طرف جھکاؤ ؛امریکہ پریشان
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے مرکز میں چینی فوجی اڈے کی تعمیرکے
نومبر
اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور
🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ
اگست