?️
آلاسکا میں پوتین سے مجوزہ ملاقات پر ٹرمپ کا میڈیا اور ناقدین پر شدید حملہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے جمعہ کو آلاسکا میں ہونے والی ملاقات سے قبل میڈیا، اپنے مخالفین اور سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن پر سخت تنقید کی ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی میڈیا اس ملاقات کو جان بوجھ کر منفی انداز میں پیش کر رہا ہے تاکہ اسے روس کے حق میں ظاہر کیا جا سکے۔
بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے بولٹن کو ناکام اور برطرف شدہ قرار دیتے ہوئے کہا:میڈیا میرے پوتین سے ملنے کے معاملے کو غیر منصفانہ انداز میں اچھال رہا ہے اور بار بار ایسے ہارے ہوئے اور احمق لوگوں جیسے جان بولٹن کے بیانات دہرا رہا ہے، جو کہتا ہے کہ ’یہ ملاقات چاہے امریکہ میں ہو، پوتین پہلے ہی جیت چکا ہے‘۔ یہ کس قسم کی بات ہے؟
ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ روس سے مسکو اور لینن گراڈ مفت بھی حاصل کر لیتے، تب بھی جعلی خبریں اس معاہدے کو برا قرار دیتیں۔ انہوں نے مزید کہا:
یہ لوگ بددیانت اور بیمار ذہنیت کے حامل ہیں، جو شاید اپنے ہی ملک سے نفرت کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ہر محاذ پر کامیاب ہو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی یورپی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ "وہ ایک معاہدے کے خواہاں ہیں۔جان بولٹن نے سی این این سے گفتگو میں خبردار کیا کہ آلاسکا میں یہ اجلاس پوتین کے لیے ایک اور بڑی کامیابی ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق، "پوتین کے لیے آلاسکا میں اجلاس کا انعقاد ایسے ہی ہے جیسے ٹرمپ نے طالبان کو امن مذاکرات کے لیے کیمپ ڈیوڈ بلایا تھا۔
بولٹن نے مزید کہا: آلاسکا کے سوا پوتین کے لیے بہتر جگہ صرف ماسکو ہوتی۔ اس لحاظ سے یہ اجلاس روس کے لیے ایک ابتدائی سفارتی جیت ہے۔ٹرمپ اور پوتین کی یہ ملاقات 15 اگست 2025 (24 مرداد 1404) کو امریکی ریاست آلاسکا کے شہر انکوریج میں طے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے، لیکن یوکرین کے مشرقی علاقوں کے مستقبل پر گہرے اختلافات بدستور برقرار ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ ملاقات ایک نئے سفارتی عمل کا آغاز ہو سکتی ہے، تاہم اس سے فوری اور پائیدار حل نکلنے کے امکانات کم ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک، ایرانی صدور سے ملاقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ
دسمبر
وزیراعظم عمران خان کی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا ٹیم سے ملاقات
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ میں ہیں انہوں نے
مارچ
شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کی بطور اپوزیشن لیڈرز نامزدگی کی حمایت
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم
ستمبر
وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اگست
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی صیہونی سازش
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق
اپریل
صیہونی پارلیمنٹ رکن کا فلسطینی بستی کو تباہ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کے رکن نے نابلس کے جنوب میں
مارچ
غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید نفسیاتی صدمے کا شکار: یونیسیف
?️ 27 اگست 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کودکان (یونیسف) نے غزہ میں
اگست