سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد متعدد ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں امریکہ،برطانیہ،یورپی یونین، جرمنی ،کینیڈا،آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کا یوکرائن کے 2 علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا اور جاپان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے، میلبرن اور ٹوکیو سے جاری بیانات میں آسٹریلوی وزیراعظم اور جاپانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن کے خلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔
دونوں ممالک کے وزراء اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر سفری اور مالیاتی پابندیاں بھی لگائی جائیں گی،واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نےاس ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے یوکرائن کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے آزاد ڈونٹسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا، اس کے علاوہ روسی صدر کا کہنا ہے کہ مینسک معاہدہ ختم ہوچکاہے نیز انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا یوکرائن پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی جولان کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے: صنعا
دسمبر
کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال
ستمبر
بگرام میں امریکہ کے20 سالہ کارنامے، جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرئے گی
جولائی
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
ستمبر
ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
اگست
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے
اپریل
چینی میزائل میں مریکی پاور سسٹم کو غیر فعال کر نے کی صلاحیت
اکتوبر