?️
سچ خبریں:صہیونی انٹیلیجنس اہلکار نے شام کے ساتھ جاری رابطوں کا انکشاف کیا ہے جن کا مقصد مشہور اسرائیلی جاسوس ایلی کوہن کی باقیات کی واپسی ہے، اس سے قبل بھی موساد نے شام سے ایک فوجی کی لاش واپس لانے کا دعویٰ کیا تھا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ شام اور تل آویو کے درمیان معروف اسرائیلی جاسوس ایلی کوہن کی لاش کی واپسی کے حوالے سے رابطے جاری ہیں۔
ایلی کوہن، جو 1960 کی دہائی میں اسرائیل کا اہم جاسوس تھا، دمشق میں کئی اعلیٰ سطوح تک رسائی حاصل کر چکا تھا۔ تاہم 1965 میں اس کی شناخت ظاہر ہونے پر شامی حکومت نے اسے پھانسی دے دی۔
اسرائیلی انٹیلیجنس افسر کے مطابق جیسے تزوی فلدمن کی لاش کی واپسی میں شامی حکام کی براہ راست مداخلت کلیدی ثابت ہوئی، ویسا ہی کردار ایلی کوہن کی باقیات کی واپسی میں درکار ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پہلے ہی شام سے ایک اور اسرائیلی فوجی، تزوی فلدمن، کی لاش کی واپسی کا اعلان کر چکے ہیں۔
یہ فوجی 1982 کی تل السلطان کی جنگ میں مارا گیا تھا۔
اس حوالے سے موساد اور اسرائیلی فوج نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے ایک پیچیدہ اور خفیہ آپریشن کے تحت فلدمن کی لاش کو شام کے قلب سے واپس لایا،اس کارروائی میں انتہائی حساس انٹیلیجنس معلومات استعمال کی گئیں۔
مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
ایلی کوہن اسرائیلی معاشرے میں ایک قومی ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی باقیات کی واپسی تل آویو کے لیے ایک بڑی علامتی کامیابی ہو سکتی ہے، جو موساد کی ماضی کی کارروائیوں اور اس کی یادگار حیثیت کو اجاگر کرے گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام
اپریل
عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی
مارچ
آسٹریلیا کا امریکی کشتی میں بیٹھنے سے انکار! وجہ؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے بحری اتحاد کو اس وقت ایک اور ذلت
دسمبر
تل ابیب مغرب کو کون سے ہتھیار فروخت کرتا ہے؟
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:مغرب العالم 24 نیوز سائٹ نے اس حوالے سے اپنی ایک
مئی
اسرائیل کی بی بی کی مخالفت پر تنقید
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں اسرائیلی حکومت
دسمبر
صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو غزہ
مارچ
غزہ میں امدادی کارکنوں کو کیوں قتل کیا گیا؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے غزہ میں بین الاقوامی امدادی کارکنوں
اپریل