🗓️
سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے پہلے ان کے ساتھ ایسی بچگانہ حرکت کی جو تنقید کا باعث بنی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے جیل حکام نے کل رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ ستارہ داؤد اور جملہ نہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے کے نشان والے کپڑے پہنیں، اس اقدام نے مقبوضہ علاقوں کے اندر اور باہر وسیع پیمانے پر تنقید کو جنم دیا ہے۔
صہیونی قلمکار عیناف شیو نے یدیعوت احرونٹ اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں زور دیا کہ یہ اقدام صرف ایک بچگانہ حرکت ہے جو ہمیں بین الاقوامی برادری سے مزید دور کر دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حرکتوں کا الٹا اثر ہو سکتا ہے اور ہم عوامی رائے کو اپنی طرف موڑنے کی جنگ میں ناکام ہو سکتے ہیں۔
ایک اور صہیونی تجزیہ کار شلی یحیموویچ نے بھی زور دیا کہ آج کے بعد یہ کپڑے ہمارے لیے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی طرف سے مذاق کا باعث بنیں گے۔
رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے غزہ کے خان یونس ہسپتال پہنچتے ہی ان کپڑوں کو اتار کر آگ لگا دی۔
صہیونی ریاست کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے نے تسلیم کیا کہ ان کپڑوں کی تصاویر کی اشاعت نے مقبوضہ علاقوں کے اندر تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بائیڈن پاگل ہیں یا بنتے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا انکشاف
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ امریکی
جون
شاہ سلمان کی برطرفی اور نئی تنصیبات
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل
اپریل
یورپی یونین کو ماسکو سے تعلقات منقطع کرنے سے500 بلین یورو کا نقصان
🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: رشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی سی آئی کے
مارچ
ملکی تباہی کا مقابلہ کرنے کے بجائے جنگ کا ڈھول پیٹنا:امریکی عوام سیاست پر قربان
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ، جیسا کہ رائے عامہ اور
فروری
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں: بزدار
🗓️ 18 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو
ستمبر
پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل؛صوبے کے گورنر کی زبانی
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
جون
دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سرکاری تخمینہ کے مطابق15 نومبر 2022 کو دنیا
نومبر
جنین پر صیہونیوں کے حملے کے ساتھ مزاحمت کا مسلح تصادم
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر عارضی
نومبر