صیہونیوں نے ٹرمپ سے کئی بار مدد مانگی؛امریکی ویب سائٹ 

صیہونیوں نے ٹرمپ سے کئی بار مدد مانگی؛امریکی ویب سائٹ 

?️

سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملے میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم واشنگٹن فی الحال براہ راست مداخلت پر آمادہ نہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متعدد بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرے۔
یہ رپورٹ روسی نیوز ایجنسی تاس کے توسط سے نشر ہوئی، جس میں آکسیوس نے دو صہیونی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تل ابیب نے گزشتہ دو دنوں میں کئی بار صدر ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے فوجی حملوں میں شریک ہوں۔
آکسیوس کے مطابق، ایک صہیونی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے حالیہ بات چیت میں نیتن یاہو سے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی، تو میں (ٹرمپ) ضرور کارروائی میں شامل ہوں گا۔
اسی صہیونی ذریعے نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس وقت اس مطالبے کا جائزہ لے رہا ہے اور تل ابیب کو امید ہے کہ امریکہ آخرکار اس درخواست کو قبول کرے گا۔
دوسری جانب، ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے آکسیوس نے بتایا کہ تل ابیب نے وائٹ ہاؤس سے باضابطہ طور پر ایران پر حملوں میں شمولیت کی درخواست کی ہے، لیکن فی الحال امریکی حکومت براہ راست مداخلت پر غور نہیں کر رہی۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل نے جمعہ  کو تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر حملے کیے، جن میں فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئے۔
اس کے بعد، ایران نے وعدہ صادق 3۳ آپریشن کے دوسرے مرحلے کے تیسرے موج میں درجنوں میزائل اور ڈرونز اسرائیلی اہداف پر داغے، جنہوں نے صہیونی دفاعی نظام کو عبور کر کے اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ عید غدیر کی شب کو انجام دیا گیا اور یا علی ابن ابی طالبؑ کا رمز استعمال کیا گیا۔
ایرانی حکام نے واضح کیا تھا کہ صہیونی مہم جوئی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا،یہ حملہ اسی عزم کا عملی اظہار تھا، جس کے تحت درجنوں بیلسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے۔

مشہور خبریں۔

افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے

نیتن یاہو نے اوسلو معاہدے کو منسوخ کرنے کے بل کے مسودے پر غور ملتوی کر دیا

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو” نے اوسلو معاہدے

کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب

?️ 22 اکتوبر 2025مظفرگڑھ (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

حکومت نے جہانگیر خان ترین گروپ کے ردِعمل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران

یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر

طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ

اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے

بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے