صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف

صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف

?️

سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب کے شہری شدید خوف، ذہنی دباؤ اور غیریقینی حالات کا شکار ہیں، بعض رہائشی ٹاورز میں نہ صرف تباہی بلکہ لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، جبکہ وزارت صحت کے مطابق 3,345 افراد زخمی ہوئے۔

عبرانی روزنامہ معاریو  نے  انکشاف کیا ہے تل ابیب کے شہری ایران کے میزائل حملوں کے بعد خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اخبار نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے رکنے کے باوجود، تل ابیب کے شہری اب بھی شدید خوف، تشویش اور عدم تحفظ کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، معاریو نے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران کے ساتھ عارضی فائر بندی کے بعد تل ابیب کے شہری معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب بھی بہت سے لوگ نفسیاتی دباؤ اور مسلسل خطرے کے احساس کے ساتھ جی رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایران کے میزائل حملوں سے متاثرہ کئی بلند و بالا رہائشی عمارتوں میں نہ صرف شدید مالی نقصان ہوا بلکہ وہاں لوٹ مار اور چوری کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جنہوں نے رہائشیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
معاریو نے پہلے بھی انکشاف کیا تھا کہ ایران کے ان حملوں نے صہیونی علاقوں میں زخمیوں کی ایک بی سابقہ تعداد کو جنم دیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران مجموعی طور پر 3345 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،تل ابیب جیسے مرکزی علاقے میں ایسی صورت حال نے نہ صرف شہری اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بلکہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور دفاعی نظام کی مؤثریت پر بھی بڑے سوالات اٹھائے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جمعہ کو ہونے والی ورچوئل ووٹنگ میں امریکہ کی نائب

شیخ کا ٹکٹ کا ضائع ہونا معمولی بات نہیں

?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نے مغرب کو بھی خطرے میں ڈالا: مغربی سیاست دان

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:مغرب کی بائیں بازو کی تحریک کے سیاسی رہنماؤں میں سے

مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ

آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے افریقی یونین کے

افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے

فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےلئے خوشخبری، نئے فیچر کی آزمائش

?️ 15 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےذہنی دباؤ کو

اسٹیبلشمنٹ کب پیچھے ہٹے گی؟؛ رانا ثناء اللہ اور اسد قیصر کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے