🗓️
سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کو عالمی سطح پر شدید بحران اور حقیقی سونامی کا سامنا ہے، اسرائیل کی عالمی پوزیشن کم ترین سطح پر آگئی، بڑے ممالک نے بھی تعلقات محدود یا معطل کردیے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے معروف اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین عالمی بحران اور حقیقی سونامی کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بین الاقوامی حیثیت کے سب سے نچلے درجے پر پہنچ چکی ہے۔
صیہونی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، تل ابیب اس وقت ایک حقیقی سونامی کا سامنا کر رہا ہے جس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (آزاد تجارتی معاہدے) کی بات چیت معطل ہونے کے سنگین معاشی نتائج برآمد ہوں گے۔
اس کے علاوہ، لندن میں اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے، رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھی اب نیتن یاہو حکومت سے کسی بہتری کی امید باقی نہیں رہی۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ اسرائیل اس وقت ایک ایسے سونامی کا سامنا کر رہا ہے جو ہر لمحہ زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔
دنیا اب تل ابیب کی حمایت سے دستبردار ہو رہی ہے، اور اسرائیل پر پابندیوں کی لہر خاموشی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ یہاں تک کہ کوئی بھی ملک اب اپنا نام اسرائیل سے منسلک کرنا نہیں چاہتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیف جسٹس آف پاکستان
ستمبر
اقوام متحدہ کو بھی صیہونی درندگی ناگوار
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز
جون
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک سیشن میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
🗓️ 3 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے
جولائی
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں
مئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے
🗓️ 26 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع آل مارکیٹنگ کمپنیز کی
اکتوبر
قتل؛ 7 اکتوبر کی عظیم شکست کے نتائج سے بچنے کے لیے اسرائیل کی ناکام پالیسی
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو حماس فورسز کی جانب سے الاقصیٰ
اگست
صہیونیوں نے جادو کی چھڑی کا سہارا کیوں لیا؟
🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:غزہ پر فوجی جارحیت کے دوران فلسطینی مزاحمت کے ساتھ محاذ
مئی