?️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک نے زور دیا ہے کہ صہیونی رژیم کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں روا رکھے جانے والے سلوک معمولی خلاف ورزیاں نہیں بلکہ مکمل طور پر منظم جرائم اور تمام بین الاقوامی قوانین، معاہدات اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
مرکز اطلاع رسانی فلسطین کے مطابق اس تحریک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف منظم جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جسمانی، انسانی وقار اور شخصیت کے خلاف جان بوجھ کر اور منظم انداز میں خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، اور ان پر کسی قسم کی قانونی یا اخلاقی پابندی موجود نہیں۔
جہاد اسلامی کے مطابق قیدیوں کو مسلسل پابند سلاسل رکھنا، منتقلی کے دوران توہین آمیز سلوک، ان کی جسمانی حالت کا بگڑنا، خارش جیسی بیماریوں کا دوبارہ پھیلنا اور شدید کمزوری و لاغری کے آثار، یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ صہیونی جیل انتظامیہ اجتماعی سزا اور منظم انتقامی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
تحریک نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد قیدیوں کے عزم کو توڑنا اور انہیں جسمانی و نفسیاتی طور پر کمزور کرنا ہے۔
جہاد اسلامی نے واضح کیا کہ ان جرائم کی مکمل اور براہ راست ذمہ داری صہیونی رژیم پر عائد ہوتی ہے، جو قیدیوں کی جان و صحت اور ان پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم کی ذمہ دار ہے۔
تحریک نے بین الاقوامی اور عرب انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسلسل جرائم کو روکنے، ذمہ داروں کے تعاقب اور ان کے احتساب کے لیے فوری کردار ادا کریں۔
بیان کے اختتام پر جہاد اسلامی نے کہا کہ قیدی تمام تر زنجیروں، جیلوں اور تشدد کے باوجود عزت، استقامت اور مزاحمت کی علامت ہیں، اور ان کی تکالیف اس بات کی زندہ گواہی ہیں کہ صہیونی قابض رژیم کس قدر ظلم و بربریت میں ملوث ہے، اور یہ تاریخ میں ان تمام لوگوں کے لیے باعث شرم ہوگا جو ان جرائم پر خاموش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مراکز کے اعداد و شمار کے مطابق انتفاضہ مسجد الاقصیٰ کے آغاز یعنی ۲۸ ستمبر ۲۰۰۰ء سے اب تک صہیونی افواج نے ۸۵ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں ۱۰ ہزار سے زائد بچے، تقریباً ۱۲۰۰ خواتین اور ۶۵ سے زائد ارکان پارلیمنٹ اور وزراء شامل ہیں۔
گزشتہ چند برسوں میں ہزاروں فلسطینی بچے بھی گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ موجودہ وقت میں ہزاروں قیدی مختلف بیماریوں اور شدید صحت کے مسائل کا شکار ہیں، جن میں کینسر، گردوں کی خرابی، دل اور دیگر امراض شامل ہیں، اور انہیں انتہائی نامساعد حالات میں طبی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزارتِ عظمیٰ کے لیے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے:عراقی سپریم جوڈیشل کونسل
?️ 27 نومبر 2025وزارتِ عظمیٰ کے لیے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے:عراقی سپریم
نومبر
عمران خان خود جیل میں ہیں اگر چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، نبیل گبول
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول کا کہنا
جولائی
ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی
جنوری
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا نے بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 1 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا
مئی
کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے اپنے اہم ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ
مئی
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوں؛ بش افغان عوام کے لیے فکر مند
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:جارج ڈبلیو بش جنہوں نے اپنے دور صدارت میں افغانستان کے
اگست
اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں
نومبر
کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے
مئی