?️
سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی کا باضابطہ اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے اس دن ایک بڑی فریب کاری کی حکمت عملی اپنائی جس کا عالمی سکیورٹی اداروں میں تجزیہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھین:شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی غزہ یونٹ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع میں بری طرح ناکام رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی سیاسی اور عسکری قیادت کا ماننا تھا کہ غزہ ایک معمولی خطرہ ہے لیکن 7 اکتوبر کی صبح یہ تمام نظریات غلط ثابت ہوئے۔
صیہونی فوج نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی حکمت عملی میں بڑی غلط فہمیاں تھیں، غزہ کی سرحدی دیوار پر حد سے زیادہ اعتماد کیا گیا،دشمن کی جنگی صلاحیتیں اسرائیلی تخمینے سے کہیں زیادہ تھیں۔
بیان کے مطابق، اسرائیلی فوج کے لیے سب سے بڑی حیرانی حماس کا پاراگلائیڈرز کے ذریعے حملہ تھا، جو انٹیلی جنس اداروں کی پیش گوئی میں شامل نہیں تھا۔
اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ: 7 اکتوبر کو حماس نے ایک غیر متوقع زمینی حملہ کیا، جس کے 60 سے زائد محاذ تھے، جبکہ فوج صرف 8 محاذوں کی پیش گوئی کر رہی تھی، 7 اکتوبر کی شام تک اسرائیلی فوج حملے کے خلاف منظم ردعمل دینے میں ناکام رہی،حماس نے اسرائیلی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے اس حملے کی منصوبہ بندی 2017 میں شروع کی تھی، اور یہ حملہ اصل میں 2023 کے عید پسح کے دوران ہونا تھا، لیکن مزید تیاری کے لیے مؤخر کیا گیا۔
بیان کے مطابق 5600 فلسطینی مزاحمت کاروں نے تین مختلف مراحل میں اسرائیل پر حملہ کیا، حملے کے ابتدائی 3 دنوں میں 4694 راکٹ اور مارٹر فائر کیے گئے، جن میں سے 3803 راکٹ پہلے دن داغے گئے،حماس کے پیراگلائیڈرز کے ذریعے حملے نے اسرائیلی فضائیہ کو مکمل حیرت میں ڈال دیا،اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ حماس کا بنیادی مقصد فلسطین کی آزادی ہے اور یہ تنظیم اپنے ہدف کو قابل حصول سمجھتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل یہ سمجھنے میں ناکام رہا کہ حماس غزہ کے انتظامی امور میں الجھنے کے بجائے اس جنگ کی مکمل تیاری میں مصروف تھی اور یہ حملہ اسرائیل کے ساتھ تصادم کے خاتمے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین
اکتوبر
سعودی عرب کی جانب سے حج کے قوانین کی خلاف ورزی پر دوبارہ انتباہ
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ان افراد کے خلاف بھاری
مئی
مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے،
جنوری
امریکہ کی مداخلت سے کہاں امن آیا ہے؟:روس
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے آج ایک تقریر میں کہا کہ کیا
ستمبر
ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر
اگست
سعودی اتحاد یمن میں حملوں سے دوری چاہتا ہے امن نہیں: صنعاء
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات کی حکومت کے مذاکراتی بورڈ
اکتوبر
خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس
?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی
جون
یوکرین اوڈیسا میں اشتعال انگیز کارروائی کی تیاری میں
?️ 12 اپریل 2022یسچ خبریں: وکرین کی جانب سے ماریوپول شہر میں کیمیائی حملے پر بلیک
اپریل