?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی امریکی حکومت سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے گی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورِ اقتدار کے دوران عرب ممالک اور صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن اس میں ناکام رہے، اب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے اور یہ ذمہ داری ان کے سپرد ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آپائیں گے ؟
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایم ایس این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن حکومت کی ان کوششوں کو آگے بڑھائے گی، جن کا مقصد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں اچھی پیش رفت کی ہے اور اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کو کیا اقدامات کرنے ہیں اور سعودی عرب اور اسرائیل کو کیا گام اٹھانے ہیں۔ اس عمل کا بنیادی ڈھانچہ تیار ہو چکا ہے۔
بلنکن نے مزید کہا کہ ہم نے عادی سازی کے عمل میں جتنا ممکن ہو سکا، پیش رفت کی، لیکن یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں امید ہے کہ آنے والی حکومت اس عمل کو آگے بڑھائے گی اور اس کے طریقہ کار کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کرتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں اس کا امکان کم نظر آتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں ابراہیم معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ ہموار کی تھی۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کا خود مختار اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے نیا نقشہ
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:رام اللہ کے مغرب اسرائیلی میڈیا نے سینئر کے سفر پر
مارچ
حزب اللہ شمالی محاذ پر صیہونیوں کو کیسے چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ، جو غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے
جنوری
مشرقی افغانستان میں فائرنگ ؛ صحافی کا قتل
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر جلال آبا کےد علاقے واٹر پمپ میں ایک
اکتوبر
امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
جون
ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ
مئی
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ
جنوری
غزہ کے خلاف جنگی جرائم میں صیہونیوں کا ساتھ کون کون دیتا ہے؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی قرارداد بدھ کو
دسمبر
غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے لیے امریکا اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیلی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ
مئی