کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟

کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟

🗓️

سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات میں بشار الاسد کو دمشق کے حوالے کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے بعض شامی اور یورپی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ روس، شام میں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں بشار اسد کے قتل کی ناکام کوشش:برطانوی اخبار کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں اربوں ڈالر کے نقد سرمائے اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی، روس شام کی گیس، بندرگاہوں، اور قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

حمیمیم اور طرطوس میں روسی فوجی اڈوں پر گفتگو ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دمشق نے ماسکو سے بشار الاسد کو حوالے کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن روسی قیادت نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان

وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ روس اور شام کے نئے حکمرانوں کے تعلقات میں صدر ولادیمیر پیوٹن اور احمد الشرع (شام کے نئے حکمران) کے درمیان پہلے ٹیلی فونک رابطے کے بعد تیزی آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اپنے مقصد کے راستے پر چل نہیں سکا:وزیر اعظم

🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام

قابضین کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں: حماس اور اسلامی جہاد

🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے

میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور

روس کے خوف سے ڈنمارک کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل اڑانیں

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:    روس کے اس اصرار کے باوجود کہ یہ کسی

کیا صیہونی عبرانی عیدیں سکون سے منا سکیں گے؟

🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے

جنرل سلیمانی؛دہشت گردی کی شکست سے لے کر امریکی صیہونی منصوبوں کو مٹی میں ملانے تک

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی جنرل سلیمانی کے قتل سے کئی اہداف حاصل کرنا چاہتے

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے عین

پی ٹی آئی نے میرے غیر خفیہ وائس نوٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی، عطا تارڑ

🗓️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے