سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے غزہ میں امدادی کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی حملوں کی وجہ بتائی ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:
اسرائیلی قابض افواج نے بیت لاہیا (شمالی غزہ) میں ایک اور خوفناک جرم کا ارتکاب کیا، جہاں صحافیوں اور انسانی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ فائر بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
حازم قاسم نے مزید کاہا کہ امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کا مقصد غزہ میں انسانی بحران کو بڑھانا اور قحط پیدا کرنا ہے، اسرائیل نے امدادی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور انسانی امداد کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی حملوں کو سچائی کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صحافیوں کو نشانہ بنا کر اپنے مظالم اور جنگی جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔
یہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں متعدد صحافی بھی شامل ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو کو گرفتار کر سکتی ہے؟
اپریل
مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید
جون
ہتھیار اٹھانے والے فلسطینیوں کو گولی مار دی جائے:صیہونی پارلیمنٹ ممبر
نومبر
جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی
دسمبر
صیہونی حکومت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری
جنوری
لاہور: 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں، میڈیا کوریج پر پابندی
مارچ
پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ کیوں اضافہ ہوا
ستمبر
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
فروری