🗓️
سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے غزہ میں امدادی کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی حملوں کی وجہ بتائی ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:
اسرائیلی قابض افواج نے بیت لاہیا (شمالی غزہ) میں ایک اور خوفناک جرم کا ارتکاب کیا، جہاں صحافیوں اور انسانی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ فائر بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
حازم قاسم نے مزید کاہا کہ امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کا مقصد غزہ میں انسانی بحران کو بڑھانا اور قحط پیدا کرنا ہے، اسرائیل نے امدادی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور انسانی امداد کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی حملوں کو سچائی کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صحافیوں کو نشانہ بنا کر اپنے مظالم اور جنگی جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔
یہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں متعدد صحافی بھی شامل ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر
اکتوبر
کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات
نومبر
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے
مئی
انگلینڈ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر بجلی کے باعث پروازیں منسوخ
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے مانچسٹر ہوائی اڈے کا انتظامیہ کمپنی کے اعلان کے
جون
یمن کا مقبوضہ فلسطین کے خلاف میزائل حملہ
🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ
نومبر
حکومت سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، چیف جسٹس
🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ
اپریل
پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت سے متعلق بیان پر معذرت سے انکار
🗓️ 10 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی
ستمبر