سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے میں ہر دن کی تاخیر، نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور دشمن کے قیدیوں کے نامعلوم انجام کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ قابض صہیونی حکومت کے اندر سے جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے حق میں بڑھتی ہوئی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بنیامین نیتن یاہو ذاتی طور پر جنگ کے تسلسل اور فلسطینی عوام و اسرائیلی قیدیوں کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں اور اسرائیلی قیدیوں کا خون صرف نیتن یاہو کی اقتدار میں رہنے کی ہوس اور عدالتی کاروائی سے بچنے کی کوششوں کی نذر ہو رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاملہ بالکل واضح ہے؛ قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ کا خاتمہ،دنیا بھر نے اس اصول کو تسلیم کر لیا ہے لیکن نیتن یاہو اسے مسترد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
حماس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر دن تاخیر کا مطلب ہے کہ مزید فلسطینی شہریوں کا قتل اور دشمن کے قیدیوں کے لیے ایک غیر یقینی مستقبل۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
اکتوبر
کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی
مارچ
نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا
فروری
واشنگٹن اور ماسکو میں شدید تناؤ، امریکہ روسی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے
اپریل
اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس 1032 پوائنٹس گرگیا
مارچ
کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟
جولائی
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
فروری
بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم
ستمبر