?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غزہ کے عوام کے لیے جبری ہجرت کی کوئی نئی سرزمین تلاش کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
الجزیرہ اور مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے سودان، صومالیہ اور سومالی لینڈ (ایک غیر تسلیم شدہ خودمختار علاقہ) کے حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو ان علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی جا سکے،یہ اقدام ٹرمپ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جسے اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حکام نے سودان اور صومالیہ کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے، تاہم سودانی حکام نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا جبکہ صومالیہ اور سومالی لینڈ کے حکام نے ایسے کسی بھی مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
امریکی اور اسرائیلی حکام، جو نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، سومالیہ اور سومالی لینڈ کے ساتھ روابط کی تصدیق کر چکے ہیں،امریکی حکام نے سودان کے ساتھ مذاکرات کی بھی تصدیق کی، تاہم ابھی تک ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات واضح نہیں ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یہ کوششیں اس وقت شروع ہوئیں جب ٹرمپ نے غزہ کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا تھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ نے سودان کے لیے فوجی امداد، اقتصادی بحالی، اور سیکیورٹی تعاون جیسے مراعات کی پیشکش کی، دو سودانی حکام نے تصدیق کی کہ امریکہ نے سودانی فوجی حکومت سے فلسطینی مہاجرین کو قبول کرنے پر بات چیت کی۔
سودانی حکومت کو جنگ کے بعد بازآبادکاری میں مدد، فوجی امداد، اور اقتصادی فوائد کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن خرطوم نے فوراً اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
امریکی حکام نے تصدیق کی کہ واشنگٹن سومالی لینڈ کے حکام کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کر رہا ہے اور اس کے بدلے میں اس علاقے کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے، ایک صومالی عہدیدار نے اس بات سے انکار کیا کہ فلسطینی مہاجرین کو قبول کرنے کے بارے میں کوئی مذاکرات ہوئے ہیں۔
یہ منصوبہ غزہ کے عوام کی زبردستی ہجرت کا حصہ معلوم ہوتا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے،فلسطینی حکام نے اسرائیل اور امریکہ کی ان کوششوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی ایک اور سازش ہے۔
عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو زبردستی ہجرت پر مجبور کرنا ایک سنگین بین الاقوامی جرم ہوگا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف صیہونی خفیہ منصوبے بے نقاب
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے صیہونی حکومت کے یمن کے خلاف ایک
دسمبر
جنوب غزہ میں شدید سردی کے باعث تین فلسطینی نومولود بچے شہید
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی غزہ پٹی کے علاقے المواصی میں شدید سردی کے باعث
دسمبر
اسلامو فوبیا سے متعلق وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لانے لگیں
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم
جنوری
نیتن یاہو کو وزیر جنگ اور موساد کے سربراہ سے ملنے سے روکا گیا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریف نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر
دسمبر
یمن جنگ کی امریکی حمایت کے سلسلہ میں امریکی سینیٹر کا اہم بیان
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن جنگ میں
اپریل
جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا محرم کے حوالہ سے بھارتی حکام سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
جولائی
پاکستان اور ترکیہ کے رہنماؤں کی استنبول میں اہم ملاقات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام
مئی
ٹی وی چینلز میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کم ہوتی ہے، کومل میر
?️ 26 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ اگرچہ ان
جولائی