سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس میں واپس آئے، تو وہ چین اور روس کے ساتھ بہتر تعلقات رکھیں کریں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلاگر فاروق سرمد کو دیے جانے والے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں چین اور روس کو دشمن نہیں سمجھتا، میرا خیال ہے کہ ہم چین کے ساتھ اچھی طرح رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم روس کے ساتھ بھی اچھی طرح معاملات چلائیں گے، میں روس سے کہوں گا کہ وہ یوکرین میں نرمی اختیار کرے۔”
اس سے قبل روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین تنازعے کو حل کرنے کے لیے کوئی ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ چین اور روس کو روک سکتا ہے؟
یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو منعقد ہوں گے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ موجودہ نائب صدر کمالا ہیرس سے ہوگا۔