سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اور نیتن یاہو کی جانب سے جنگی کونسل کو تحلیل کرنے کی تیاری کی خبروں کی اطلاع دی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 13 ٹی وی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو بنی گانتز کی وارننگز کے بعد اس حکومت کی جنگی کونسل کو تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے غزہ میں کیا کیا ہے؟ امریکی سینیٹر کی زبانی
صیہونی حکومت کی جنگی کونسل کے دو اراکین بنی گانتز اور گادی آیزنکوت پہلے ہی نیتن یاہو کو اس کونسل سے نکلنے کی دھمکی دے چکے ہیں، انہوں نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک مقررہ مدت میں جنگ کے بعد کے مرحلے کا منصوبہ تیار کریں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو جنگی کونسل کو تحلیل کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ وہ گانتز اور آیزنکوت کی جگہ دو انتہاپسند وزراء یعنی ایتمار بن گویر اور اسموتریچ کو اس میں شامل کرنے پر مجبور نہ ہوں۔
اس دوران نیتن یاہو اور ان کے وزراء کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، یہاں تک کہ نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآو گالانت دو ہفتوں سے ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں صیہونیوں کو کیا حاصل ہوا ہے؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
گالانت نے ایک پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی کے بارے میں نیتن یاہو کے منصوبوں اور پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر اعظم کے ذریعہ امریکی صدر کو پیش کیے جانے والے ایران مخالف منصوبے کی تفصیلات
اگست
ترکی کی نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم کی اردگان پر تنقید
فروری
صیہونی ہاؤسنگ مارکیٹ پر غزہ جنگ کا اثر
دسمبر
عراقی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا
فروری
خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا معما کیسے مکمل ہوگا؟
مارچ
مولا بخش چانڈیو کا شہباز شریف حکومت کو اپنی حکومت ماننے سے انکار
مئی
صیہونی جیلیں اذیت اور ناانصافی کی تصویر؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کی دل دہلا دینے والی کہانیاں
جنوری
پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قومی انٹیلی جنس سینٹر کا آغاز کردیا
مئی