?️
سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک بڑے اور طویل محاذ کی تیاری کرنے پر زور دیا ہے۔
رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 12 نے ایک سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کو شمالی محاذ پر ایک وسیع اور طویل مہم کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
اس سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ یہ کارروائی لبنان کی سرحد پر مقبوضہ علاقوں کے شمال میں "بہت بھاری” قیمت پر ہو سکتی ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزیر اعظم **بنیامین نیتن یاہو** نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان کی سرحد پر "بنیادی تبدیلی” کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی AFPکی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مندوب عاموس ہوکشتائن کو بتایا کہ وہ مقبوضہ علاقوں اور لبنان کی سرحد پر بنیادی تبدیلیاں چاہتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یواف گالانت نے پیر کے روز ہوکشتائن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ حماس کے ساتھ غزہ میں تقریباً ایک سال سے جاری جنگ کے بعد، لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان روزانہ کی جھڑپیں روکنے کا وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، گالانت کا ماننا ہے کہ "شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا واحد حل فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لبنان کی سرحد پر روزانہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی کی حمایت میں جنوبی لبنان سے کیے جا رہے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے میں کم از کم 623 افراد لبنان میں شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق 50 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، لبنان کی سرحد اور مقبوضہ شمالی علاقوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپوں نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور 11 ماہ سے جاری غزہ کی جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار
یاد رہے کہ دونوں فریق 2006 کی تباہ کن جنگ میں بھی مدمقابل آئے تھے، جس میں لبنان میں زیادہ تر عام شہریوں سمیت 1200 افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ 160 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
دکھاوے کے ماسٹر امریکہ کا لبنانی عوام کے خلاف منافقانہ دعوی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے اپنے ہی بموں کے ذریعہ لبنان میں بے
اکتوبر
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں
مئی
عمران خان کی سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، بلاول بھٹو
?️ 15 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران
نومبر
واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد
اپریل
ایران مذاکرات کا خواہاں؛ٹرمپ کا دعویٰ؛ ایران کی تردید
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات
جولائی
اوباما کی ٹرمپ کے خلاف پشت پردہ کارروائیاں: سی این این
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے راپورٹ دیا ہے
نومبر
کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے منگل کو فاکس
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری