شرم‌الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؛امریکی اخبار کا انکشاف

شرم‌الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؛امریکی اخبار کا انکشاف

?️

سچ خبریں:امریکی اخبار کے مطابق، شرم‌الشیخ اجلاس میں دستخط شدہ معاہدے میں غزہ میں پائیدار امن، علاقائی تعاون اور اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام پر زور دیا گیا، یہ معاہدہ ٹرمپ کی موجودگی میں طے پایا، تاہم حماس اور اسرائیل دونوں شریک نہ تھے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ مصر میں منعقد ہونے والے شرم‌الشیخ اجلاس کے دوران دستخط شدہ معاہدے میں کئی اہم نکات شامل ہیں، جن کا تعلق غزہ میں جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شرم الشیخ مذاکرات میں محتاط امید حماس اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی

رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہم خطے کے تمام فریقوں کو بااختیار بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ امن، سلامتی اور خوشحالی کے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔ ہمارا مقصد باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر پر مبنی ایک جامع وژن کے تحت پائیدار صلح قائم کرنا ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں جامع اور پائیدار امن کی تیاری کے سلسلے میں حاصل شدہ پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسرائیل و اس کے علاقائی ہمسایوں کے درمیان تعمیری تعلقات کو مثبت قدم سمجھتے ہیں۔

معاہدے کے ایک اور حصے میں درج ہے کہ ہم اس بات کے پابند ہیں کہ آئندہ نسلوں کو ایسے اصول فراہم کریں جو انہیں امن و ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی میں زندگی گزارنے کے قابل بنائیں۔

یاد رہے کہ شرم‌الشیخ اجلاس مصر میں پیر کے روز مصر  کے وزیراعظم کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں کئی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی اور غزہ میں صیہونی جارحیت کے خاتمے پر اپنے مؤقف پیش کیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور اسرائیل و حماس کے درمیان نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کیے حالانکہ دونوں فریقین یعنی حماس اور اسرائیل اس اجلاس میں موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:مصری وزیر خارجہ کے مطابق شرم الشیخ مذاکرات کے اہم نکات

یہ اقدام، واشنگٹن کی جانب سے خطے میں نیا سیاسی توازن قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر عرب تجزیہ کاروں نے سوال اٹھائے ہیں کہ آیا یہ امن کی سمت ایک حقیقی قدم ہے یا صرف سیاسی نمائش۔

مشہور خبریں۔

عطیات سے ملک نہیں چلتے، ڈپازٹ اور قرضوں میں توسیع کیلئے اب کوئی تیار نہیں، وزیر خزانہ

?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل

?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں

امریکہ اپنے ہی صحن میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کے دہانے پر 

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن ایکزامنر نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گا

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع

اسد عمر کا اہم بیان، آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے

اقوام متحدہ کے چارٹر امریکی سیاسی مقاصد پر قربان

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق اس ادارے کے

قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے زیلنسکی کا سعودی عرب کا دورہ

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ امن فارمولے کے بارے

جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے