سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے امریکی نائب صدر کے توہین آمیز بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمالا ہیرس کے بیانات اُس طرزِ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں جسے واشنگٹن دنیا پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔
ریانووستی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کے روس، چین، اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے خلاف توہین آمیز بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ
دمتری پیسکوف نے کہا کہ کملا ہیرس کے بیانات اُس طرزِ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں جسے واشنگٹن دنیا پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اس سال 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس نے چین کے صدر شی جین پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو آمر اور قاتل قرار دیا جبکہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کے قاتل اسرائیل اور نیتن یاہو کے بارے میں ایک جملہ بھی نہیں کہا۔
مزید پڑھیں: نیٹو کی چین کو دھمکی
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ شی جین پنگ اور کم جونگ ان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں باتیں کرنے کے شوقین ہیں۔