ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار  کا اعلان  

ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار  کا اعلان  

?️

سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب سے غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ 

اس تناظر میں، شہید رہنما یحیی السنوار کے ماضی میں دیے گئے تاریخی جواب نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور مزاحمتی حق کے درمیان فرق کو واضح کیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق، السنوار نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل، جو جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس ہے اور ہمارے بچوں و خواتین کو جان بوجھ کر قتل کرتا ہے، اس کا موازنہ ان لوگوں سے نہیں کیا جا سکتا جو سادہ ہتھیاروں سے اپنی قوم کا دفاع کرتے ہیں۔
 ہمارے پاس جدید میزائل نہیں ہیں، لیکن جو بھی وسائل ہمارے پاس ہیں، انہی سے ہم مزاحمت کرتے ہیں۔
 ہم سفید جھنڈا بلند نہیں کریں گے۔
 ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے تاکہ دنیا ہم سے خوش ہو جائے۔
حماس کے اس فیصلے پر فلسطینی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
محمود سالم نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی مزاحمت نے واضح کر دیا تھا کہ اس کا اسلحہ غیر قابلِ مذاکرات ہے۔ ایک سال سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی یہی اسلحہ سرخ لکیر ہے۔
هاشم نامی صارف نے لکھا کہ غزہ کی مزاحمت کا اسلحہ مذاکرات کے دائرے میں نہیں آتا۔ آزاد لوگ اپنے ہتھیار نہیں ڈالتے۔
عبدالسلام نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہ غزہ میں اور نہ غرب اردن میں فلسطینیوں کا وجود برداشت کرتا ہے۔
سعید زیاد نے سوال اٹھایا کہ مصر کس طرح ایسی تجویز دے سکتا ہے؟ مزاحمتی اسلحہ ایک قومی اور مقدس اتفاق رائے ہے۔
خالد صفیف نے خوبصورت تمثیل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ سے اسلحہ چھیننے کا مطلب ہے جیسے کسی دل سے کہا جائے کہ وہ اپنی دھڑکن سے دستبردار ہو جائے۔
ادہم ابوسلمیہ نے نشاندہی کی کہ اگر خلع سلاح امن کی ضمانت ہوتا، تو غرب اردن، جہاں کوئی مزاحمتی اسلحہ نہیں، وہاں بھی سکون ہوتا۔
 لیکن وہاں بھی قتل، گرفتاری اور جلاوطنی جاری ہے۔
تحلیلگر محمد الاخرس نے تبصرہ کیا کہ جب اسرائیل سڑکوں سے ہتھیار نہیں ہٹا سکتا، تو وہ غزہ کی تنظیمی مزاحمت سے اسلحہ کس طرح چھیننے کا خواب دیکھ سکتا ہے؟  اصل میں اسلحہ، ظالموں سے چھینا جانا چاہیے، مظلوموں سے نہیں۔
خلع سلاح کی تجویز نہ صرف فلسطینی مزاحمت بلکہ پوری قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔ یحیی السنوار کا پیغام آج بھی مزاحمتی قوتوں کا منشور ہے کہ ہم زندہ رہنے کے لیے لڑتے ہیں، خاموشی سے مرنے کے لیے نہیں۔

مشہور خبریں۔

عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان

آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع

فلسطین کے پاس سنہرا موقع

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے الجدید نیوز سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل

تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!

?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس

 قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا:ٹرمپ کا نیا حکم 

?️ 1 اکتوبر 2025 قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں

امریکہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے: صیہونی عہدہ دار

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ بعض اسلامی ممالک بالخصوص سعودی

امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے