?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر فرانچسکا آلبانیز نے کہا ہے کہ امریکہ انصاف کے بجائے ناانصافی کا حامی ہے اور نیتن یاہو کو بین الاقوامی عدالت میں گرفتار کیا جانا چاہیے۔ آلبانیز نے غزہ میں نسل کشی کو منافع بخش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو متنبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے حقوقِ فلسطینیان، فرانچسکا آلبانیز نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کو انصاف سے زیادہ ناانصافی پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں مطلوب ہیں، واشنگٹن ڈی سی کے بجائے ہیگ یا کسی اور مقام پر ہونے چاہئیں جہاں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
امریکی ریڈیو ڈیموکریسی ناؤ کو دیے گئے انٹرویو میں فرانچسکا آلبانیز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی حکومت کو انصاف کی پروا نہیں، بلکہ انہیں ناانصافی میں دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو پر بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے، اور انہیں دنیا کے کسی بھی ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
آلبانیز، جو کہ ایک اطالوی قانونی ماہر ہیں اور حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے آئی سی سی کے خلاف شرمناک کوششوں کے الزام میں پابندی کا شکار ہوئی ہیں، نے مزید کہا کہ وہ حیران ہیں کہ اٹلی، یونان اور فرانس جیسے ممالک، جو روم اسٹیچوٹ کے رکن ہیں، نے نیتن یاہو کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے دی۔ انہوں نے کہا: یہ ناقابل قبول ہے۔ انہیں اس قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہیے تھی اور نیتن یاہو کو گرفتار کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں جنگ یا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی آبادکاریوں سے منافع کمانے والی کمپنیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں؛ اس نوآبادیاتی اور ہجرتی منصوبے میں اسلحہ ساز کمپنیوں سے لے کر یونیورسٹیوں، بینکوں اور پنشن فنڈز تک سبھی شامل ہیں، اور یہ سب مقامی وسائل اور زمینوں پر قبضے میں شریک ہیں ،ایک ایسا تسلسل جس میں نسل کشی بھی شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اس معاملے میں بیان دیا کہ واشنگٹن نے فرانچسکا آلبانیز پر آئی سی سی کو امریکی و اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی پر مجبور کرنے کی کوشش کے الزام میں پابندیاں عائد کر دی ہیں، روبیو نے کہا کہ آلبانیز کی سیاسی و معاشی جنگ اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی اور امریکہ اپنے اتحادی اسرائیل کے ساتھ حقِ دفاع پر ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
فرانچسکا آلبانیز نے متنبہ کیا کہ غزہ میں نسل کشی صرف اس لیے جاری ہے کہ یہ منافع بخش ہے۔ ان کے مطابق، آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف نوآبادیاتی تشدد کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک منظم معاشی مفاد ہے، جس سے مختلف شعبوں اور اداروں کو مالی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نئی سیاسی جماعت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءاور سابق
جنوری
یوم القدس کے موقع پر ہزروں فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت
مئی
غزہ دنیا کا سب سے بھوکا خطہ ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اسرائیل اور امریکہ کے فریبکارانہ منصوبے کے
مئی
ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت
فروری
ڈنمارک کی وزیراعظم کا گرین لینڈ کے حوالے سے واضح پیغام
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے
فروری
جنوبی لبنان میں دیوار کی تعمیر میں اسرائیل کے مقاصد/ نواف سلام کی حکومت کے لیے انتباہ
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف
نومبر
مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز
جولائی
تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان
نومبر