فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطین کے متعدد علاقوں میں شدید مظاہرے

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطین کے متعدد علاقوں میں شدید مظاہرے

?️

رام اللہ (سچ خبریں)  فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطین کے متعدد علاقوں میں شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں اس قتل کو ایک خطرناک سازش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر قاتلوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی مختلف تحریکوں، انتخابی امیدواروں اور انسانی حقوق کارکنوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ کے مرکز میں المنارہ چوک کے مقام پر ایک مظاہرہ کیا جس میں اپوزیشن رہنما نزار بنات کے قتل کی مذمت  اور اس کے قاتلوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

بنات کے قتل کے چہلم کے موقع پر سینکڑوں شہری سٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے بنات کے قاتلوں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی اتھارٹی کے  صدر محمود عباس پر کڑی تنقید کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اتھارٹی کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن جاری رکھنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کے قتل اور ظلم و ستم پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔

اس کے علوہ فلسطین کے دوسرے کئی علاقوں میں بھی اس قتل کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے اور نزار بنات کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے یہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے اتھارٹی  کے مخالف سیاسی رہنما نزار بنات کو 24 جون کو الخلیل میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

شام میں ترکی کے میزائل حملے

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے آج صوبہ حسکہ میں ترک فوج اور اس

معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال

?️ 19 اکتوبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں

جانی اور مالی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کا خاتمہ ہوا: اسد قیصر

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہا ہے کہ

ہمارے 155 ممالک میں 400,000 فوجی ہیں: امریکی جنرل

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا

امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت

نیٹو کی رکنیت کا امکان بہت کم ہے: فن لینڈ کی وزیر اعظم

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے