?️
سچ خبریں:چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے ایک بڑے جہاز ساز گروپ کی پانچ امریکی ذیلی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد، امریکی حکومت نے بیجنگ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے خلاف جوابی اقدامات (Retaliation) سے گریز کرے جو امریکہ کی اسٹریٹجک صنعتی ترقی میں حصہ لے رہی ہیں۔
امریکہ کے نمائندہ برائے تجارت جیمیسن گریر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کا یہ اقدام، اقتصادی دباؤ (Economic Coercion) کے اس کے وسیع تر رویے کا حصہ ہے، جس کا مقصد امریکی اسٹریٹجک شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کو روکنا، امریکی داخلی پالیسیوں پر اثر انداز ہونا، اور عالمی سپلائی چین پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی میڈیا: چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت ہی واحد صحیح آپشن ہے
گریر نے کہا کہ چین کی دھونس آمیز حکمتِ عملی امریکہ کو خوفزدہ نہیں کرے گی،ان کے بقول چین کی کوششیں ہمیں مرعوب نہیں کر سکتیں، ہم اپنے جہاز سازی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی جاری رکھیں گے، اور چین کی جانب سے کلیدی عالمی صنعتوں پر قبضے کی کوششوں کے مقابلے میں مناسب ردِعمل دیتے رہیں گے۔
گزشتہ دہائی میں چین کی جہاز سازی کی صنعت نے جنوبی کوریا اور جاپان جیسے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی بحری تعمیراتی طاقت کا درجہ حاصل کر لیا ہے جبکہ امریکہ کی جہاز سازی کی صنعت تقریباً مکمل جمود کا شکار ہے۔
جنوبی کوریا، جو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا جہاز ساز ملک ہے، اب امریکہ کے ساتھ مل کرMake American Shipbuilding Great Again (MASGA) کے نام سے ایک نیا پروگرام چلا رہا ہے، جس کے تحت 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے امریکی جہاز سازی کی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تاہم، چین کی جانب سے گزشتہ ہفتے عائد کی گئی پابندیاں، سیول اور واشنگٹن کے درمیان اس مشترکہ منصوبے کو براہِ راست نشانہ بناتی ہیں۔
امریکہ، جو ماضی میں چین پر دباؤ ڈال کر اپنی صنعتوں کو ملک کے اندر واپس لانے کی پالیسی پر عمل پیرا تھا،اب بیجنگ کی سخت جوابی پالیسیوں کی رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے۔
چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ امریکی حکومت کی سیکشن 301 تحقیقات کے جواب میں پانچ امریکی کمپنیوں کو جوابی کارروائی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:میں شی جِن پِنگ کو پسند کرتا ہوں، لیکن ان کے ساتھ مذاکرات کرنا مشکل ہے: ٹرمپ
وزارت کے مطابق بیہ کمپنیاں چین کی بحری، لاجسٹک اور جہاز سازی کی صنعتوں کے خلاف امریکی حکومت کی تحقیقات میں عملی، مالی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہی تھیں اور اسی بنیاد پر ان کے خلاف تحریمی اقدامات کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں بھوک کے بحران کی سنگینی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
فروری
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
وزیر خارجہ نے سعودی ھم منصب سے فون پر حج کے معاملات پر بات کی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے سعودی ہم
جون
افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار اور امریکہ کی مسلسل وعدے خلافیاں
?️ 10 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے پاکستان نے ہمیشہ
مارچ
26ویں آئینی ترمیم اہم مقدمہ ہے، بانی کا حکم ہے ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا۔ سلمان کرام راجہ
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے
اکتوبر
امریکہ طالبان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکن فارن افیئرز میگزین نے تجزیہ کیا کہ افغان حکمراں ادارے
مارچ
اردن کے سابق ولی عہد گرفتار
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے
اپریل