بیجنگ (سچ خبریں) تائیوان کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے روابط اور نئی سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چین نے امریکا کو شدید دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کردے۔
خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے تائیوان کی حمایت میں غیر سرکاری وفد روانہ کیا ہے، جس پر بیجنگ حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو شدید دھمکی دے دی ہے۔
چین نے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں اور بیجنگ حکومت نے ان مشقوں کو جنگ کی تیاری قرار دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لیجان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا تائیوان کے مسئلے پر آگ سے نہ کھیلے اور سرکاری سطح پر تائی پے حکومت سے پینگیں بڑھانا فوری طور پر بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو تائیوان کی علاحدگی پسند قوتوں کو ورغلانے کی اجازت نہیں دے سکتے، کیوں کہ اس سے چین اور امریکا کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں اور پورا آبنائے تائیوان خطرات میں گھر جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے تائیوان کے آس پاس سیکورٹی کا دائرہ بڑھا دیا ہے اورتقریبا ًہر روز اس کے طیارے تائیوان کی حدود میں پرواز کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ منگل کے روز تائیوان کی وزارت دفاع نے چینی طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی شکایت کی تھی، اس سے قبل پیر کے روز 25 لڑاکا طیارے تائیوان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے تائیوان کے خلاف چین کی جارحانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ 1949 ء میں چین میں اقتدار میں آنے کے بعد سے حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے تائیوان کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو یقینی طور پر تباہی کا خطرہ
جولائی
امریکہ کی شکاگو سٹی کا خونی ہفتہ؛17 افراد ہلاک، 99 زخمی
جولائی
سیلاب: فوری امداد نہ ملنے پر آئندہ ہفتوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات کا خدشہ
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
مئی
صہیونیوں کے خلاف یحییٰ السنوار کا اہم پیغام
دسمبر
یمنی مسلح فوج سے دنیا حیرت میں
مئی
سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں
فروری
امریکی کانگریس کی عمارت فضائی خطرے کے باعث خالی
اپریل