امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

?️

سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسرائیل کو امریکی اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے سینیٹ میں اس سلسلے میں دو قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز جو کہ ایک ترقی پسند اور آزاد سینیٹر ہیں اور ریاست ورمونٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ میں ان قراردادوں پر رائے شماری کو لازم بنائیں گے۔
سینڈرز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ نیتن یاہو نے غزہ پر جارحیت کے دوران واضح طور پر امریکی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم ایک ایسی جنگ میں شریک نہیں ہو سکتے جس میں معصوم فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام ہو رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا ہتھیاری اور سیاسی حامی ہے، جو غزہ میں جاری ایک سالہ جنگ کے دوران اسرائیل کو نہ صرف سفارتی تحفظ فراہم کرتا رہا ہے بلکہ وسیع پیمانے پر اسلحہ اور مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔
برنی سینڈرز کی اس اقدام سے امریکی کانگریس میں ایک نئی اور سخت بحث چھڑنے کا امکان ہے، خاص طور پر ان حلقوں میں جو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کو اب عوامی دباؤ اور انسانی حقوق کی بنیاد پر چیلنج کر رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ قراردادیں فوری طور پر منظور نہیں ہوں گی، لیکن یہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کے خلاف ایک اہم سیاسی علامت اور اسرائیل کی حمایت پر نظرِثانی کا آغاز ہو سکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں

  عراق غزہ اور شام کے معاملات پر خاموش نہ رہے:عراقی مزاحمتی سربراہ

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپ عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی

کچھ نہیں ملا تو گھروں کی لوٹ مار؛مغربی کنارے میں صیہونیوں کا شاہکار

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے نیوز میڈیا نے آج صبح کے وقت مغربی

ایران کا اسلامی انقلاب، اسلامی حکومت کی کامیاب مثال ہے: طالبان

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ہرات میں طالبان کی وزارت خارجہ کے نائب نمائندے رحمت

کسی بھی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حزب اللہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا

عرب لیگ میں واپسی شامی عوام کی 12 سال کی استقامت کا نتیجہ ہے: عطوان

?️ 9 مئی 2023کل، اتوار، 7 مئی، 2023، عرب لیگ نے 12 سال بعد شام

ایران نے ہم سے فوجی مدد نہیں مانگی: پاکستانی وزیر دفاع

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی ریژیم کے خلاف

امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے