امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا

امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا ہے جہاں وہ متعدد افراد کو کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے وائٹ ہاؤس میں موجود افراد اس سے ڈر رہے ہیں اور اب اس نے ایک اور شخص کو کاٹ لیا ہے جس کے بعد جو بائیڈن کے کتے کی دہشت پھیل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے کتے میجر نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ایک اور شخص کو کاٹ لیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پیر کو خاتونِ اول جل بائیڈن کے پریس سیکریٹری مائیکل لاروسا نے بتایا کہ میجر نے واک کے دوران ایک شخص کو کاٹ لیا، اُن کے بقول وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کیا جنہیں کوئی زخم نہیں ہوا اور وہ کام پر واپس بھی آ گئے۔

لاروسا کا کہنا تھا کہ کتا وائٹ ہاؤس میں اب بھی نئے ماحول میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں موجود رپورٹرز نے ‘میجر’ کو وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں چہل قدمی کرتے دیکھا تھا جب صدر بائیڈن اور خاتونِ اول ویت نام ویٹرنز میموریل جانے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

میجر نے آٹھ مارچ کو بھی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر تعینات سیکرٹ سروس کے ایک اہل کار کو کاٹ لیا تھا جسے معمولی زخم آئے تھے۔ جس کے بعد اسے وائٹ ہاؤس سے دوسری جگہ منتقل کر دیا تھا، میجر گزشتہ ہفتے ہی عمر میں بڑے اپنے ساتھی چیمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس واپس آیا تھا۔

واقعے کے بعد اے بی سی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میجر ایک خوش مزاج کتا ہے تاہم اس کے لیے یہ افراد انجان تھے اور وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ اس کی حفاظت کے لیے آگے بڑھے تھے۔

اس واقعے کے بعد صدر بائیڈن اور خاتونِ اول کے مختلف ریاستوں کے دوروں کے باعث دونوں کتوں کو اُن کی آبائی ریاست ڈیلاویئر بھجوا دیا گیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ شاید سزا کے طور پر اُنہیں وائٹ ہاؤس سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

البتہ، امریکی صدر نے وضاحت کی تھی کہ اُنہیں سزا کے طور پر نہیں بلکہ اُن کی اور خاتونِ اول کی مصروفیات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس سے ڈیلاویئر منتقل کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ کتے صدر کی آبائی ریاست ڈیلاویئر آتے جاتے رہیں گے اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ صدر بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد دونوں پالتو کتے بھی اُن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آ گئے تھے، بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جب سے وائٹ ہاؤس آیا ہے ملازمین کو گھورنا، اُن کی طرف لپکنا اور بھونکنا اس کا معمول ہے، تین نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد اسی کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بائیڈن کو پاؤں بھی فریکچر ہو گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی

کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے

حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ

?️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی جوانوں سے کیا کہا ہے؟

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے خبردار کیا

صہیونی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر سخت پابندیاں

?️ 17 فروری 2026صہیونی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر سخت

جے یو آئی (ف) کا بلوچستان حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت ملنے کے باوجود

مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت خود سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے