?️
بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں اور ان پر آئے دن حملے کرنا بند کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے عراقی گروہوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکیوں سے کوئی تعلق نہ رکھیں جبکہ امریکی بھی انہیں کچھ نہیں کہیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے، عبوری اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ جوئے ہوڈ نے کہا کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں میں اضافے کے باوجود امریکہ ان کے ساتھ کھلی جنگ میں مصروف نہیں ہے۔
ہوڈ نے عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملے کرنے والے تمام عراقی گروہوں کے لیئے عسکریت پسند کا لفظ استعماک کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے کچھ عسکریت پسند اس کے بالکل مخالف ہیں کہ امریکہ داعش کے خلاف جنگ میں جو کچھ کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھیں اور ہمیں بھی ان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا تاکہ ہم اس مشترکہ دشمن یعنی داعش سے لڑ سکیں۔
ہوڈ نے یہ دعویٰ کیا کہ عراقی گروہوں کی طرف سے امریکی ٹھکانوں اور فورسز پر بارہا حملوں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے اور صرف داعش کو مزید راہ مل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں پر تازہ ترین حملے کے بارے میں مقامی عراقی ذرائع نے جمعرات کی صبح اطلاع دی تھی کہ الناصریہ اور البصرہ صوبوں کے درمیان والے علاقے میں ایک امریکی قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جب کہا جاتا ہے کہ امریکہ عراقی حکومت کے ساتھ امریکی فوجوں کی واپسی کے معاملے پر اسٹریٹجک مذاکرات میں تاخیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ قدس فورس کے کمانڈر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی تنظیم حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکی قافلوں پر آئے دن شدید حملے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے امریکا کو وسیع پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب عراقی مزاحمتی گروپوں کا اصرار ہے کہ عراقی حکومت کو پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق غیر ملکی افواج کو عراق سے فوری طور پر نکال کر باہر کرنا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی بارے گفتگو
?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ
اکتوبر
غزہ فلسطین کا حصہ ہے،غیرملکی قبضہ قبول نہیں:ریاض منصور
?️ 4 فروری 2026غزہ فلسطین کا حصہ ہے،غیرملکی قبضہ قبول نہیں فلسطین کے نمائندے ریاض
فروری
امریکہ روس سے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے: ریابکوف
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو
فروری
غزہ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر صہیونی گولہ باری
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:اطلاعاتی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کی فوج
جون
توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں
جنوری
غزہ کے لیے امدادی ٹرک پر صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائی؛ سی این این کی رپورٹ!
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: CNN نے ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں انکشاف
فروری
کیا امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی باقی رکھ سکے گا؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے لبنان
ستمبر
پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر
مارچ