امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا

امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا

?️

سچ خبریں:امریکی فوجی حکام اور کانگریس ارکان نے یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران اور طویل جنگوں کے لیے ناکافی ذخائر پر تشویش ظاہر کی ہے۔

امریکی فوج کو یمن کی جنگ کے باعث شدید بحرانِ اسلحہ کا سامنا ہے جس نے پینٹاگون کو پریشان کردیا ہے، امریکی نیول آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل جیمز کلبی نے اعتراف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں جاری امریکی آپریشنز نے امریکی فوج کی اسلحہ فراہمی اور دفاعی صنعت کی پیداواری صلاحیت پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔
کلبی نے خبردار کیا کہ موجودہ اسلحہ سازی کی صلاحیت خصوصاً طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست نشانے کے ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں کے شعبے میں طلب کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
دوسری جانب ڈیفنس نیوز کے مطابق، امریکی فوج نے یمن میں پانچ ہفتوں کی کارروائیوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال کیے ہیں۔
 امریکی کانگریس میں بجٹ کمیٹی کے سربراہ ٹام کول نے بھی اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طویل جنگ کے لیے کافی اسلحہ ذخیرہ نہیں رکھتا، اس لیے ہمارے لیے جنگوں کو مختصر مدت تک محدود رکھنا ناگزیر ہے۔
ٹام کول نے مزید کہا کہ ہمیں اسلحے کی دوبارہ فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے، انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا کا ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو رہا کرنے سے انکار

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے سربراہ ڈاکٹر

پاراچنار نقل و حمل کے راستوں کی رکاوٹ

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: کرم کے علاقے میں مرکزی سڑک مسلسل 73 دنوں سے

ٹرمپ کی واپسی اسرائیلیوں کے لیے بھی اچھی خبر نہیں؛ وجہ؟

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یہ وہ تشریح ہے جو گولن فریلخ نے امریکی صدارتی

وینزویلا کے معاملے پر ٹرمپ کی کارروائی غیرقانونی اور تیل کے لیے جنگی اقدام ہے: ہیریس

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر سابق کملا ہیریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے

ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، نئے ونگز بنائے جائیں گے۔ وزیر مملکت داخلہ

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا

صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی

?️ 16 جون 2021سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان  نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں

ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں:صیہونی حلقے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی مقبوضہ علاقوں میں اشتعال بڑھنے اور وزیر جنگ کی برطرفی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے