?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے اہم ملاقات کرنے والے ہیں جس میں یوکرین کی فوجی امداد معطل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (پیر) اپنے قومی سلامتی مشیروں سے ملاقات کر کے یوکرین کو فوجی امداد کی معطلی کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
اخبار کے مطابق، جمعہ کو یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات کشیدہ رہی اور لفظی جھڑپ بھی ہوئی، اس پس منظر میں ٹرمپ آج اپنے مشیروں کے ساتھ یوکرین کے لیے فوجی امداد روکنے کے آپشنز پر غور کریں گے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، ٹرمپ اپنے قومی سلامتی مشیروں کے ساتھ ان تمام آپشنز پر بات کریں گے، جن میں یوکرین کے لیے اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان کی معطلی بھی شامل ہے، جو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں فراہم کیا جار ہا تھا۔
ٹرمپ حکومت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن میں آج ایک اہم اجلاس ہوگا، جس میں ٹرمپ اپنے سینئر قومی سلامتی مشیروں، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پِیٹ ہگسٹ کے ساتھ یوکرین کے حوالے سے سیاسی آپشنز پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس یوکرین کے لیے امریکی امداد کے مکمل خاتمے یا اس میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، جو اس جنگ زدہ ملک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ
ستمبر
بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم
جون
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر
فروری
نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی کوشش کی جارہی ہے: فواد چوہدری
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے کیسے لطیفے،
نومبر
عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی
فروری
10 دن میں 500 مرتبہ بمباری؛ اسرائیل شام سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے طویل عرصے سے شام پر اپنے حملوں کو
دسمبر
ہم حماس کو شکست دینے سے قاصر ہیں: صہیونی وزیر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے
مئی