?️
سچ خبریں:امریکہ میں حکومت کی طویل تعطیلی نے ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی خاندانوں کو مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ ملک بھر میں مفت خوراک کے مراکز پر 30 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکہ میں حکومتی تعطیلی اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی ملازمین اور فوجی خاندان شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں مفت خوراک کی تقسیم کے مراکز پر آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ Military.com کے مطابق، حکومتی تعطیلی کے تسلسل نے امریکی شہریوں، خاص طور پر فوجی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو مالی بحران میں دھکیل دیا ہے، اس دوران خوراک کی تقسیم کے مراکز پر 30 فیصد اضافہ کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی حکومت کا بار بار شٹ ڈاؤن اور ناقص گورننس ڈھانچہ
یہ بندش یکم اکتوبر کو شروع ہوئی، جب ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے درمیان کانگریس میں سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ڈیموکریٹس صحت بیمہ سبسڈی کے لیے مالی ضمانتوں کے مطالبے پر قائم ہیں، جبکہ ریپبلکنز اور وائٹ ہاؤس ان پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی حوصلہ افزائی کا الزام لگا رہے ہیں۔
مذاکرات کی ناکامی کے بعد اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن قیادت نے دھمکی دی ہے کہ تقریباً 75 ہزار وفاقی ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں ممکنہ طور پر ادا نہیں کی جائیں گی۔
یہ بحران نہ صرف ملازمین بلکہ عام شہری زندگی پر بھی اثر انداز ہوا ہے — ہوائی سفر، نیشنل پارکس، اور خواتین، نوزائیدہ بچوں و بچوں کے لیے غذائی امداد کے پروگرام (WIC) بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
فوجی عملہ اور ان کے خاندان بھی سیاسی تعطل کے براہِ راست متاثرین میں شامل ہیں۔
Y.M.C.A. آرمی ویٹرنز ایسوسی ایشن جو 1861 میں امریکی خانہ جنگی کے دوران زخمی فوجیوں کی مدد کے لیے قائم ہوئی تھی ،نے فوجی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ خوراکی امداد اور وقتی مالی معاونت کے حکومتی پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔
ادارے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، پچھلے ہفتے سے درخواست گزاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور امدادی خوراک معمول سے کہیں تیزی سے ختم ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکساس کے شہر کائلن (Killeen) میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو حکومتی تعطیلی کے بعد پہلا مرکز تھا جہاں یہ بحران سب سے واضح نظر آیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ ایسے آپشنز پر غور کر رہی ہے جن کے تحت جبری چھٹی پر بھیجے گئے وفاقی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کی جائیں۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے حکومتی تعطیلی کے دوران فوری عملے میں کمی کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، جس کے تحت چار ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔
حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ برطرفیوں کا آغاز وزارت خزانہ، محکمہ صحت، داخلی محصولات (IRS)، تعلیم، تجارت، اور وزارتِ داخلی سلامتی کے سائبر سیکیورٹی یونٹ سے ہوا ہے، تاہم مکمل اعداد و شمار تاحال واضح نہیں۔
اس سے قبل بھی، ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی نظام کے حجم میں کمی کے منصوبے کے تحت اعلان کیا تھا کہ تین لاکھ غیر فوجی ملازمین 2025 کے اختتام تک اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں گے۔
مزید پڑھیں:حکومتی شٹ ڈاؤن میں 4000 سے زائد وفاقی ملازمین فارغ
امریکی حکومت کی جاری تعطیلی نے ملک کی معیشت، دفاعی ڈھانچے، اور فلاحی نظام پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ فوجی اہلکاروں کا مفت خوراک کے لیے قطار میں کھڑا ہونا نہ صرف سیاسی ناکامی کی علامت ہے، بلکہ یہ امریکہ کے اندر بڑھتے ہوئے سماجی و طبقاتی بحران کی بھی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
قدس آپریشن کے بعد صہیونیوں کی بوکھلایٹ؛ 60 فیصد فوج مغربی کنارے میں تعینات
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:جہاں نیتن یاہو نے قدس آپریشن کا مضبوط، فوری اور درست
جنوری
آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل
?️ 17 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال
جنوری
کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 17 خوارج ہلاک
?️ 27 ستمبر 2025کرک: (سچ خبریں) کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور
ستمبر
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر
پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 ارکان شہید
?️ 1 ستمبر 2025گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں
ستمبر
وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان
اپریل
ٹرمپ کا نیے پاپ کے انتخاب پر ردعمل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
مئی
امریکہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے داعش کو استعمال کر رہا ہے: روس
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں ولادیمیر پیوٹن کے نمائندے الیگزینڈر لاورنتی اف نے آج
جنوری