امریکہ اور اسرائیل ذلت کے ساتھ علاقے سے فرار ہو گئے: یمنی عہدیدار

امریکہ اور اسرائیل ذلت کے ساتھ علاقے سے فرار ہو گئے: یمنی عہدیدار

?️

سچ خبریں:یمن کے حکومتی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے یمن کے ساتھ براہ راست لڑائی میں ذلت کا سامنا کیا اور بالآخر علاقے سے فرار ہو گئے۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تبدیلی و تعمیر حکومت کے سرپرست محمد مفتاح نے کہا کہ ہم اسرائیل اور امریکہ کو ذلت کے ساتھ علاقے سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:یمن نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا

رپورٹ کے مطابق محمد مفتاح نے کہا کہ یمن نے اس بار امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست لڑائی کی، جس کے نتیجے میں انہیں سخت سبق سیکھنے کو ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے ایک فوجی اتحاد کے ساتھ آبدوز، ایئر کرافٹ کیریئر اور بحری جہاز کے ذریعے ہمارے سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بالآخر ذلت و خواری کے ساتھ ہمارے پانیوں سے واپس پلٹ گئے۔

مفتاح نے مزید کہا یہ پہلی بار تھا کہ چند سالوں میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر اس علاقے سے غائب ہو گئے، کیونکہ یمن کے ساتھ براہ راست لڑائی کے بعد وہ فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھیں:یمن کی ایک جیل پر امریکی حملہ ممکنہ جنگی جرم ہے: عفو بین الملل

محمد مفتاح نے اس موقع پر یمن کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف محمد الغماری کی شہادت کا ذکر کیا اور کہا کہ دشمن نے یمن کے امریکہ کی حمایت یافتہ افواج کے ساتھ جنگ کے آغاز سے ہی شہید الغماری کو نشانہ بنایا تھا، خدا نے ان کو مزاحمتی محاذ کے شہداء کے کارواں میں شمولیت کا شرف بخشا۔

مشہور خبریں۔

اردن میں ناکام بغاوت کے پیچھے سعودی-اسرائیلی اتحاد کا خفیہ منصوبہ

?️ 7 اپریل 2021(سچ خبریں) اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے اردن کے معتبر ذرائع کے

غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے

لیہہ:انتظامیہ نے لیہہ اپیکس باڈی کے شریک چیئرمین کو گھر میں نظر بند کر دیا، انٹرنیٹ سروس معطل

?️ 18 اکتوبر 2025لیہہ: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سرحدوں پر ڈیوٹی کرنے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔عمران خان

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر

بائیڈن اور سعودی عرب کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو کی تفصیلات

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب

ایران پر حملہ امریکہ کے لیے کیسا رہا؟؛چین کی زبانی

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے