?️
دبئی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ بھارت پر عائد پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کردیا ہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے شہریوں کی داخلے پر پابندی نہیں ہٹا دی گئی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی جانب سے غیر ملکیوں کی آمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت اور دیگر ممالک کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں دبئی کاروبار اور سیاحت کا مرکز ہے اور 7 ریاستوں میں سب سے گنجان ہے اور کووڈ کے باعث ساتوں ریاستوں نے اپنے طور پر کووڈ-19 کے حوالے سے پالیسیاں بنائی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے ایک نوٹس کے ذریعے 21 جون کو کیے گئے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت 13 ممالک سے شہریوں کی آمد کورونا کے باعث پابندی ہوگی۔
دبئی کے حکام نے 19 جون کو کہا تھا کہ جن افراد پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارت، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے پر عائد پابندی میں 23 جون سے نرمی ہوگی۔
پالیسی میں تبدیلیوں کے تحت بھارت اور جنوبی افریقہ میں کورونا کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے افراد اور نائجیریا کے وہ شہری جن کا پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہو، ان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
جی سی اے اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی بدستور برقرار ہے لیکن یہ بیان حکومت دبئی کی جانب سے پہلے کیے گئے اعلان کے برخلاف ہے۔
ایمریٹس ایئر لائن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے پروازایں 7 جولائی سے دستیاب ہوں گی لیکن خبردار بھی کیا کہ اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے سے پہلے سفری قواعد اور گائیڈ لائنز کا انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے اور سیاحت کا بھی بڑا ذریعہ ہیں۔
دبئی نے جولائی 2020 میں اپنی سرحد غیرملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا تھا جبکہ ابوظہبی میں اکثر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو قرنطینہ لازمی ہے۔
بھارت سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں پابندی رواں برس اپریل میں بھارت میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بدترین حالات کے بعد عائد کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب
جولائی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025 میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025
جولائی
ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 46 فیصد کے ساتھ ریپبلکن ڈونالڈ
اکتوبر
صارفین کی سہولت کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 20 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
جولائی
Travel Insider: Bengawan Solo Travel Mart Returns For Ninth Time
?️ 6 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
?️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں
جون
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے سماجی اصلاحات کے دعووں کے باوجود
نومبر
فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی وجہ سے ہونے
مئی