سچ خبریں: ترکی کے صدر نے صہیونی حکومت کی غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری سے جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے
ترکی کے صدر نے اپنے حالیہ بیان میں صہیونی صہیونی حکومت کی غزہ میں جاری نسل کشی پوری انسانیت کے لئے شرم کا باعث قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری غزہ میں خون کی ندیوں کو روکے:غزہ کی حکومت
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آلبانی کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران غزہ کی موجودہ صورتحال اور صہیونی حکومت کی جانب سے جاری وحشی پن کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل ایک سال سے غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے جو پوری انسانیت کے لئے شرم کا باعث ہے۔
اردوغان نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ہر ممکن کوشش کرے تاکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی قائم ہو اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد غزہ پہنچائی جائے، جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو دباؤ میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اردوغان کو ڈکٹیٹر کہہ کر خطاب کیا اور بیان دیا کہ اس وقت جبکہ آزاد دنیا حماس کی مذمت کر رہی ہے اردوغان ڈکٹیٹر حماس کی فورسز کی تعریف کرتے ہیں اور آزادی کی جنگ کا دعوی کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں کو کیا ملے گا؟شیخ رشید کی زبانی
جون
غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی
اگست
امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں
مئی
گھڑدوڑ کی جگہ خواتین کے جلوے بنے توجہ کا مرکز
فروری
بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں،یمن کے خلاف جارحیت بند کردو؛امریکی اخبار کا آل سعود کو مشورہ
دسمبر
شام پر حملوں کے بارے میں دمشق سے تل ابیب کو سخت وارننگ
مئی
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
نومبر
ٹیکنالوجی کی دنیا میں کون سا انقلاب آنے والا ہے؟
ستمبر