?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمان میں فتح اتحاد کے رکن نے ترکی کی عراق کے اندر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی عراق میں الجولانی ماڈل کو دہرانا چاہتا ہے
عراقی پارلیمان میں فتح اتحاد کے رکن فاضل المسلماوی نے ترکی کی عراق کے اندر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عراق کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔
المعلومه خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمان میں فتح اتحاد کے رکن فاضل المسلماوی نے خبردار کیا کہ ترکی شام پر قابص دہشت گرد تنظیم ابومحمد الجولانی رہنما کی شبیہ کو سیاسی مقاصد کے لیے نئے انداز میں نمایاں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
المسلماوی نے کہا کہ ترکی الجولانی کے دہشت گردانہ چہرے کو بدل کر اسے ایک سیاسی چہرہ دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنے مفادات کو تحفظ دے سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی نہ صرف عراق کی سیاسی خودمختاری کا احترام نہیں کر رہا بلکہ کھلم کھلا ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، جو کہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
المسلماوی نے خبردار کیا کہ ترکی کی جانب سے عراق کے اندر جاری فوجی کارروائیاں، جو بظاہر دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی ہیں، درحقیقت ایک توسیع پسندانہ ایجنڈے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد عراق کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی الجولانی ماڈل کو عراق میں دہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ عراق کی اعلیٰ سیاسی قیادت ترکی کی فوجی اور سیاسی مداخلت کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ الجولانی جیسے متنازعہ کردار کو ایک قابل قبول سیاسی چہرہ بنا کر پیش کرنا نہ صرف علاقائی سیاست میں خطرناک تبدیلی لائے گا، بلکہ یہ عراقی سرزمین پر ممکنہ غیر ملکی اثر و نفوذ کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں
مئی
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون
پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ
?️ 1 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے
اگست
دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی
جولائی
بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ
اپریل
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا فیصلہ
?️ 5 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار
فروری
غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
زیلنسکی کی بائیڈن کے مخالفین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:دوسرے سال میں داخل یوکرین جنگ جس کے خاتمے کی کوئی
فروری