سچ خبریں:ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دہشت گرد گروپوں نے 6 ماہ قبل ہی بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے اپنے منصوبہ سے ترکی کو آگاہ کیا تھا، اور انقرہ نے اس کی غیر سرکاری طور پر تصدیق بھی کی تھی۔
روئٹرز نے دو آگاہ ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروپوں نے 6 ماہ قبل اپنے منصوبے کی تفصیلات ترکی کو فراہم کیں اور انقرہ نے اس بات کی خاموشی سے تصدیق بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ
ان ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ منصوبہ تیار کرنے والے گروہ تحریرالشام ہیں جن کے رہنما محمد الجولانی ہیں، جو اب اپنا نام احمد الشرع رکھ چکے ہیں۔
ایک علاقائی سفارتکار نے کہا کہ یہ منصوبہ انتہائی جرات مندانہ تھا اور اس کی قیادت محمد الجولانی نے کی تھی، جن کا تعلق القاعدہ سے تھا، جس کی وجہ سے امریکہ، یورپ اور ترکی نے اس گروہ کو دہشت گرد قرار دیا۔
مزید پڑھیں: بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
اس خبر کے مطابق، یہ منصوبہ ترکی کے ساتھ بعض خفیہ روابط کے نتیجے میں تیار ہوا، جس سے انقرہ کی دہشت گردی کے حوالے سے پالیسی اور بشار اسد کے اقتدار کے خلاف اس کی سازشوں کی مزید وضاحت ہوتی ہے۔