?️
استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی خدمات پر اعلیٰ فوجی اعزاز لیجَن آف میرٹ سے نوازا گیا۔
ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب میں ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر غولیر نے جنرل ندیم رضا کو اس اعزاز سے نوازا۔
ترکی کے سرکاری دورے پر موجود جنرل ندیم رضا کو یہ ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی مایہ ناز خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمانڈرز نے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔
سفارتخانے نے کہا کہ فریقین نے دونوں بردارانہ ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیر ہلوسی آکار، بری فورسز کے جنرل اُمیت دُندار، ترک نیوی کے کمانڈر ایڈمرل عدنان عُزبال، ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کوچوکایوز اور ترکی کی دفاعی صنعتوں کے سربراہ اسمٰعیل دیمیر سے ملاقاتیں کیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عسکری وفد نے بیکار سمیت ترک دفاعی صنعتوں کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا، بیکار جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے باعث مشہور ہے۔
عسکری وفد نے کیکیورین، انقرہ میں اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) شہدا پارک کا بھی دورہ کیا اور دسمبر 2014 میں پشاور میں دہشت گردی کے خوفناک حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی اسکول کے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی پبلک اسکول حملے کے شہدا کی یاد میں کیکیورین میونسپلٹی نے اے پی ایس میموریل پارک قائم کیا تھا جہاں شہدا کی یاد میں 144 درخت لگائے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی
مارچ
ایم کیو ایم پھر حکومت سے پھر ناراض
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
نومبر
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی
وزیرداخلہ کا الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود آنے کا دعویٰ
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا
اکتوبر
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
امریکی رکن کانگریس: نیتن یاہو بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی رکن ڈیلیا رامیرز نے غزہ کے
جولائی
فلیگ مارچ سے صیہونی حکومت خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پانچ روزہ
مئی
چینی فوج کی جارحیت اور خطرہ بڑھتا ہوا: امریکی کمانڈر
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے اپنے
جولائی