?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند دنوں میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں آئندہ چند روز میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا اہم اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ مطابق، صہیونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے نتیجے میں بہت جلد غزہ میں آتش بس اور قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کریں گے۔
صہیونی ٹی وی چینل 12 نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی مذاکراتی وفد آج قاہرہ روانہ ہو سکتا ہے،قاہرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، مذاکرات کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مثبت پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، فلسطینی نیوز ایجنسی معا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں بھی امید افزا علامات سامنے آئی ہیں،ذرائع کے مطابق، فریقین ایک نئے مجوزہ معاہدے پر غور کر رہے ہیں، جس کے تحت دو ماہ کی جنگ بندی کے عوض دس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش زیرِ غور ہے۔
اس صورتحال کے بعد خطے میں پائیدار امن کے قیام اور انسانی بحران میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف فوری جنگ بندی ممکن ہو سکے گی بلکہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں بھی تیزی آئے گی، جو فریقین کے لیے بڑی پیش رفت تصور کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
علاقائی اور عالمی سطح پر بھی اس معاہدے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں غزہ میں جاری تشدد کے خاتمے اور انسانی امداد کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نیٹو ایٹمی حملے کی مشق کے لئے تیار
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: نیٹو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سالانہ
اکتوبر
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید
?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
جون
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ
ستمبر
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
?️ 17 فروری 2021 اسلام آباد / لاہور / کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں
فروری
امریکہ کی "جولانی” کو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے ہٹانے کی کوشش
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شورائے امنیت کی
اگست
’کورٹ مارشل کیے گئے‘ ریٹائرڈ جنرل کا اپنا نام کلیئر کرانے کیلئے قانونی جنگ جاری رکھنے کا عزم
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئی فوجی قیادت نے غیر ملکی جاسوسوں کے ساتھ
جنوری
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے
نومبر