ٹرمپ کا نیتن یاہو کی معافی کا مطالبہ؛ صیہونی صدر کا جواب

ٹرمپ کا نیتن یاہو کی معافی کا مطالبہ؛ صیہونی صدر کا جواب

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ کو خط لکھ کر نیتن یاہو کی مکمل معافی کی درخواست کی، مگر ہرتزوگ کا کہنا ہے کہ معافی کے لیے نیتن یاہو کو باضابطہ درخواست دینا ہوگی۔

صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ کی جانب سے بنیامین نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو باقاعدہ طور پر قوانین کے مطابق معافی کی درخواست دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کے وکلاء کا پیغام: ہم ان حالات میں مزید آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے

رپورٹ کے مطابق، اسحاق ہرتزوگ کے دفتر نے کہا کہ ہرتزوگ، ٹرمپ کا لیے بے حد احترام کرتے ہیں اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کی غیر مشروط حمایت اور اہم کردار کو ہمیشہ سراہتے ہیں لیکن جو بھی معافی چاہتا ہے اسے مقررہ اصولوں کے مطابق باضابطہ درخواست دینی ہوتی ہے۔

چند گھنٹے قبل اسحاق ہرتزوگ نے تصدیق کی کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے ایک باضابطہ خط موصول ہوا ہے جس میں ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کو مکمل طور پر معاف کردیا جائے۔

اس خط میں، جس پر وائٹ ہاؤس کا سرکاری لیٹرہیڈ موجود ہے، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو طاقتور وزیرِ اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ ان قانونی مسائل سے متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

ٹرمپ نے خط میں نیتن یاہو کے خلاف عدالتی مقدمات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا اور لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی بی (نیتن یاہو) کو معاف کیا جائے اور اس عدالتی تنازعے کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت

یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیتن یاہو پر نہ صرف کرپشن کے مقدمات ہیں بلکہ غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے باعث وہ بین الاقوامی عدالتی اداروں کی جانب سے بھی زیرِ تعقیب ہیں۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو خراج تحسین

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ

سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا

’سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں‘

?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو

غزہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ہے، جنگ کا اختتام نہیں

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز مصری سیاسی تجزیہ کار اور سماجیات دان محمد سید احمد

امریکی دارالحکومت میں جنسی زیادتی میں اضافہ

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکی دارالحکومت

کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے