?️
سچ خبریں:بیت المقدس کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سخت فوجی پابندیوں اور داخلی رکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز ادا کی، جبکہ صیہونی اقدامات کے باعث سینکڑوں افراد کو داخلے سے روکا گیا۔
بیت المقدس کے گورنر ہاؤس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوجی چوکیوں اور مسجد الاقصی کے دروازوں پر سخت شناختی جانچ کے باوجود دسیوں ہزار افراد روحانی فضا میں مسجد میں موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونیوں کی پابندیوں کے باوجود کتنے فلسطینی مسجد اقصیٰ حاضر ہوئے؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض افواج نے بیت المقدس کے اندر، اس کے اطراف اور مسجد الاقصی کے دروازوں پر اپنے فوجی اقدامات میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ نمازیوں کی رسائی محدود کی جا سکے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں بیت المقدس کے 300 سے زائد باشندوں کو ماہ مبارک کے دوران مسجد الاقصی میں داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
علاقائی میڈیا کے مطابق ان تمام پابندیوں اور سخت اقدامات کے باوجود، اتوار کی شام تقریباً 50 ہزار افراد نے مسجد الاقصی میں نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔
اس سے قبل مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قابض صہیونی رژیم نے تقریباً ایک ماہ پہلے ہی رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی، اور ان اقدامات کا مقصد القدس میں مسلمانوں کی موجودگی کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے ایک ٹی وی گفتگو میں مزید کہا کہ قابض افواج سکیورٹی جواز کا سہارا لے کر ہزاروں مسلمانوں کی وسیع شرکت سے ناخوش ہیں اور ان منصوبوں کا ہدف شہر القدس اور اس مقدس مقام میں مسلمانوں کی تعداد کو گھٹانا ہے۔
مزید پڑھیں:مسجد اقصیٰ پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل
خطیب مسجد الاقصی نے تاکید کی کہ رواں سال نافذ کی گئی پابندیاں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ سخت اور کشیدگی پیدا کرنے والی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون و آئین اجازت نہیں دیتا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی
اکتوبر
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 16 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) کامن ویلتھ کی جانب سے 8 فروری 2024ء کے
ستمبر
اسرائیلی فوج کے حملوں سے لے کر فلسطینیوں کی گرفتاریوں تک
?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ہاآرتس کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں
اکتوبر
لبنان، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ویب سائٹ ایکسیوس نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ میں لبنان،
دسمبر
ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق
ستمبر
چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں
اکتوبر
’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش
?️ 6 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے
نومبر
سعودی اتحاد کے کارندوں کا یمنی خواتین کے ساتھ سلوک
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صوبہ مارب کے مقامی حکام نے حزب الاصلاح ملیشیا کے ہاتھوں
جون