?️
تہران (سچ خبریں) یوم قدس کی مناسبت سے دنیا بھر میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر پر کورونا کے طبی پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں نے خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلی نکالی اور اجتماع کیا دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا پروٹوکول کی پاسداری کے ساتھ عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں –
ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین اسکوائر پر لوگوں کی خاصی تعداد نے خود جوش طریقے سے فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت سے بیزاری کے اعلان کے لئے ریلی نکالی اوراجتماع کیا اس موقع پر ریلی کے شرکا نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے اور فلسطین نیز حزب اللہ کے پرچم لہراتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔
کورونا کے پھیلاؤ اور اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل کے اعلان کے مطابق اس سال عالی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نہیں نکالی گئیں اور صرف آنلائن تحریک چلائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یوم القدس کے موقع پر کہا ہے کہ انتفاضہ اور فلسطینی استقامت ہرگز نہیں رکے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو یوم اللہ سے تعبیر کیا اور مسئلہ فلسطین کے حل اور صیہونی حکومت کے سرطانی غدے کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے مسلمان اقوام کے عزم و ارادے کی علامت قرار دیا۔
بحرین کے بھی مختلف علاقوں میں بحرینی عوام نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے اور صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔
عراقی عوام نے بھی اپنی ریلیوں میں فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ عراق سے موصولہ خبروں کے مطابق کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے باہر بڑی تعداد میں عراقی شہریوں نے اجتماع کرکے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا-
دنیا کے بیشتر ماہرین و مبصرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فروغ دینے اور اس تحریک کو بیدار رکھنے نیز پروان چڑھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی کردار بالکل نمایاں رہا ہے جس کی بنا پر فلسطین کی تحریک مسلسل آگے بڑھتی رہی ہے۔
پاکستان سے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یوم القدس کی مناسبت پر ریلی کا احتمام کیا گیا ، ریلی کے شرکا نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا-
مشہور خبریں۔
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان
اپریل
ویکسین لگوانے سے بیماری کا علاج ہوگا،افواہوں پر توجہ نہ دیں
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ٹویٹر
جولائی
صہیونیوں نے الشفا اسپتال سے 80 افراد کو اغوا کیا
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے
مارچ
فرانسیسی انتخابات کی تازہ ترین خبریں؛ میکرون اور لی پین دوسرے راؤنڈ میں
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کو ملک بھر
اپریل
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس
جولائی
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر
افغانستان سے امریکی انخلا کے سلسلہ میں روس کا رد عمل
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے
جون
عرب لیگ نے صہیونیوں کے ہاتھوں 223 فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی قوم اور ان کے مقدس املاک کے خلاف
دسمبر