?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف الزامات دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ حوثیوں کو بحری جہازوں کی آمد و رفت پر کنٹرول حاصل کرنے نہیں دے گا اور ان کے حملوں کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہونے تک امریکی حملے جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی حملے
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے انصار اللہ کو نشانہ بنایا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان کے خلاف زمینی کارروائی کی کوئی ضرورت ہے۔
مارکو روبیو نے مزید دعویٰ کیا کہ ہمارے حملوں کا مقصد ایران کو پیغام دینا تھا کہ وہ حوثیوں کی حمایت ترک کر دے، اگر ایران انصار اللہ کی حمایت جاری رکھتا ہے تو وہ ان کے حملوں کا براہ راست ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ اور انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے ، اگر اس کی حمایت نہ ہوتی تو حوثی ان حملوں کی صلاحیت نہ رکھتے۔
مزید پڑھیں:شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی مشیر قومی سلامتی اور وزیر دفاع ایران اور انصار اللہ کے خلاف اسی طرح کے بیانات دے چکے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ہم ناکامی سے ایک قدم دور ہیں: سابق صیہونی وزیر اعظم
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اعتراف
ستمبر
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ
ورلڈ فوڈ پروگرام کا غزہ کی عوام کے بارے میں کیا کہنا ہے؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ تنظیموں میں سے ایک نے غزہ
نومبر
فلسطینی استقامت مزید مضبوط ہو گئی ہے: حماس
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما علی برکہ صہیونی دشمن غزہ
دسمبر
امریکی وعدہ خلافیوں کی تاریخ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ نے امریکی خلاف ورزیوں کی تاریخ کا حوالہ
جنوری
وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم
فروری
دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی کا آزادی کے بعد پہلا پیغام
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی نے اسرائیلی
فروری
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ملیشیا کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپیں
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:مقامی فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں
مئی