🗓️
ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و خواری اور شرمندگی کے ساتھ نکل رہا ہے وہیں اب دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں میں امریکا کے لیئے مزید نفرت پیدا ہورہی ہے اور ہر ملک کی عوام اپنے ملک سے امریکہ کو باہر نکال کر پھینکنا چاہتی ہے جو امریکہ کی دہشت گردی کے سورج کے غروب کی طرف اشارہ ہے۔
اسی اثنا میں روس نے امریکہ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، شام سے ویسے ہی نکل بھاگے گا جیسے افغانستان سے نکلا ہے اور اب خطے میں امریکہ کا وجود ختم ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے لئے روسی صدر کے ایلچی الکساندر لاؤرنتیف نے کہا کہ امریکہ شام سے ویسے ہی نکل کر جائے گا جیسے وہ افغانستان سے نکلنے پر مجبور ہوا، اس لئے شام کے کُرد گروہوں کو امریکہ پر بھروسہ کرنے کے بجائے دمشق حکومت تکیہ اور ان سے گفتگو کرنا چاہئے۔
شام میں روسی نمائندے نے کہا کہ اس وقت کرد گروہ امریکی تعاون سے اپنی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ کبھی بھی شام سے نکلنے کے لئے اچانک فیصلہ لے سکتا ہے ویسے جیسے اُس نے افغانستان میں کیا۔
لاورنتیف نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بغداد نے ملک سے امریکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اگر یہ اتفاق رونما ہو جاتا ہے تو شام میں امریکی موجودگی لاجسٹک سپورٹ میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث بڑی آسانی سے غیر ممکن ہو جائے گی۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین کے نمائندے نے مزید کہا کہ ماسکو شامی کردوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دمشق حکومت کے ساتھ انکے مذاکرات ہی ضروری نہیں بلکہ ایک درمیانی اور معتدل انداز کے معاہدوں کو سرانجام تک پہونچانا بھی انکے لئے ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، صاحبہ افضل
🗓️ 10 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری
فروری
بھارتی اداکار، اکشے کمار بھی عمر شریف سے متاثر
🗓️ 5 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں )بھارتی اداکار اکشے کمار بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف
اکتوبر
سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد
🗓️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل
مئی
امارات میں صہیونی فوج کے مذاق پر سائبر اسپیس صارفین کی تنقید
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: سائبر سپیس کے کارکنوں نے متحدہ عرب امارات میں صہیونی فوجی
ستمبر
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
🗓️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے
اپریل
صیہونیوں کی حرمش آپریشن کے آپریٹر کی شناخت میں ناکامی
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:طولکرم کے شمال میں واقع حرمش کے علاقے میں ہونے والے
مئی
جو بائیڈن کے سیول پہنچنے پر امریکہ مخالف ریلی
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: جیسے ہی امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے ساتھ
مئی