?️
واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند مودی برسر اقتدار آیا ہے تب سے ملک بھر میں انتہاپسندی اور دہشت گردی اپنے عروج پر ہے اور شدت پسند ہندو، مسلمانوں کو بغیر کسی وجہ کے قتل کردیتے ہیں جبکہ حکومت بھی انہیں کا ساتھ دیتی ہے جبکہ غیر مسلم افراد بھی انتہا پسند حکومت کے شر سے محفوظ نہیں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اب امریکہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی غیر قانونی نظربندی سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے امریکہ کے ایکٹنگ معاون وزیر خارجہ ڈین تھامسن کا بیان بدھ کو انڈو پیسفک میں جمہوریت کے بارے میں کانگریس کی بحث کے دوران سامنے آیا۔
اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ بھارتی حکومت کے بعض اقدامات جن میں اظہار کی آزادی پر پابندیاں بھی شامل ہیں، ملک کے جمہوری اقدار سے متصادم ہیں۔
تھامسن نے کہا کہ ان اقدامات میں اظہارائے کی آزادی پر بڑھتی ہوئی پابندیاں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور صحافیوں کی نظربندی شامل ہیں، تھامسن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق معاملات کو باقائدگی کے ساتھ بھارت کے ساتھ اٹھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اقدامات ابھی ہونے ہیں اور ہم ان کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم نے انہیں ایسا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
کانگریس کی خاتون رکن Houlahan Chrissy نے جوضلع پنسلوانیا سے کانگریس کی نمائندگی کرتی ہیں، کانگریس کی بحث کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد ہے جن کو مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ مصر کو جدید میزائل سیسٹم فروخت کرے گا
?️ 25 جولائی 2025امریکہ مصر کو جدید میزائل سیسٹم فروخت کرے گا امریکہ نے مصر
جولائی
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس
?️ 7 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکام نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے مسلسل 15ویں بار اس
اگست
پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار
?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کے
مارچ
نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی
ستمبر
شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک
جون
جو مرضی کر لیں حکومت تو ہماری آنی ہے، اب یہ نہیں بچیں گے، عمران خان
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
فروری
حزب اللہ اور صہیونی فوج کی آمنے سامنے جنگ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج صبح سے حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فوج
اکتوبر