افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا

افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا

?️

قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کرنے کے لیئے روس ماسکو میں ایک اہم اجلاس ہورہا ہے جس کے بارے میں اب طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہوکر افغان حکومت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں طالبان نے تصدیق کی ہے کہ سینئر ارکان پر مشتمل ان کا ایک وفد افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق مستقبل کے لائحہ پر افغان حکومت سے ماسکو میں ملاقات کرے گا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ماسکو کے زیر اہتمام اجلاس میں دونوں فریقین جمع ہوں گے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے مئی کے آخری حصے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا جائے یا نہیں۔

اس ضمن میں واشنگٹن نے افغان قیادت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی دوبارہ مقبولیت کے خطرات کے پیش نظر ایک جامع حکومت اور امن معاہدے کے قیام کے لیے کام کرے۔

قطر میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شریک بانی ملا برادر اخوند کی سربراہی میں امارات اسلامیہ افغانستان کے 10 ارکان پر مشتمل وفد ماسکو میں منعقد اجلاس میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو کی میزبانی میں امن مذاکرات کا اجلاس ہورہا ہے، امریکا نے روس کے ساتھ تناؤ کے باوجود ماسکو کے کردار کا خیرمقدم کیا ہے اور سفارتکاری کا قدم بڑھاتے ہوئے اپنے دوسرے حریف چین سے بھی مشاورت کی ہے۔

جوبائیڈن اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے مابین معاہدے پر قائم رہنا چاہیے یا نہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ معاہدے کی رو سے امریکا کو مئی کے آخر تک اپنی فوجیوں کو افغانستان سے نکلنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغان رہنماؤں کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہیں نئی، جامع حکومت پر غور کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ ترکی میں طالبان کے ساتھ جامع معاہدے کے لیے آئندہ ہفتوں میں مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ترکی اپریل میں افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا، روس اور ترکی کے اقدامات دوحہ میں افغان حکومت کے مابین قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے ساتھ ساتھ چلیں گے جو ستمبر 2020 سے طویل وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں بد اور بدتر میں سے انتخاب کرنا تھا: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن کے صحافی اور تجزیہ

یمن میں جنگ کے خاتمے کے خلاف امریکہ کی سنگباری کا تسلسل

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے

امریکی سینیٹر کی تل ابیب کو اسلحے کی برآمد مشروط کرنے کی درخواست

?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ

فراڈ کیس کے لیے ٹرمپ پربھاری جرمانہ کی وجہ؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدوار ڈونلڈ

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس

?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ  سیاحتی مقام مری کی تمام اہم 

دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس

?️ 4 مارچ 2022پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس  نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے

میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان

?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں

یمن کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا تازہ ترین موقف

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ یہ ملک یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے