?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ اداروں نے طالبان کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کبھی بھی افغانستان کے اہم علاقوں پر قبضہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان کے حالات مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے جوبائیڈن حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی دستوں کو متحارب فریقین کے مابین اقتدار تقسیم کرنے کے معاہدے کے بغیر واپس بلایا گیا تو 2 سے 3 سال کے عرصے میں طالبان افغانستان کے زیادہ تر حصوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس قسم کے ٹیک اوور سے افغانستان میں القاعدہ کو دوبارہ منظم ہونے میں مدد ملے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن اس بات کا فیصلہ کررہے ہیں کہ کیا ساڑھے 3 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن پر عمل کیا جائے جو ان کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس فروری میں طالبان کے ساتھ معاہدے میں طے کی تھی۔
امریکا اخبار نے لکھا کہ کچھ امریکی عہدیداران جو کہ افغانستان میں امریکی فوجی رکھنے کے حامی ہے وہ خفیہ اداروں کی رپورٹ کو استعمال کر کے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ فوجیوں کو ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں موجود ہونا چاہیے۔
دوسری جانب جو بائیڈن نے بھی وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فوجیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنا انتہائی مشکل ہے جس کے لیے اتحادی افواج کے بھی 7 ہزار فوجیوں کا انخلا درکار ہے۔
ساتھ ہی جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اگلے برس امریکی فوجیوں کی ملک میں موجودگی کا تصور نہیں کرسکتے۔
قبل ازیں طالبان نے کہا تھا کہ اگر غیر ملکی افواج ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں تو وہ ان کے خلاف حملے دوبارہ شروع کردیں گے جو امریکا طالبان معاہدے کے بعد روک دیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ امریکا اور طالبان رہنماؤں کے مابین مذاکرات کے طویل دور کے بعد فروری 2020 میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت امریکا نے اپنی افواج کے انخلا جبکہ طالبان نے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
اس معاہدے کے تحت طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ اقتدار کے سلسلے میں بھی مذاکرات کرنے تھے جو شروع ہونے کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔
دوسری جانب رواں برس جنوری میں برسر اقتدار آنے والی امریکا کی نئی انتطامیہ نے معاہدے کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا.
ادھر طالبان نے واشنگٹن کو افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
مشہور خبریں۔
25دسمبر کو گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن قائداعظم منایا جائے گا
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
دسمبر
ترکی میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کا قانون ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ترکی میں نیشنل اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹرز کے فیصلے کے مطابق
مارچ
جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر
مئی
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود
جولائی
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
غزه کی جنگ میں امریکہ کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو
نومبر
صیہونی حکومت کا نئی پناہ گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ نے وزارت دفاع اور ہوم فرنٹ کمانڈ
جون
خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت
مئی