?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار کے اجتماعات اور اعتکاف پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب کسی کو بھی مسجد نبوی میں افطار کرنے اور کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مساجد کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے کہا کہ ایوان صدر مسجد الحرام میں نمازیوں کو افطاری کے لیے تیار کھانا فراہم کرے گا جبکہ مسجد نبوی میں سحری کی اجازت نہیں ہو گی۔
دونوں مساجد کے احاطے اور صحن میں کسی کو بھی کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سب کو انفرادی طور پر کھانا فراہم کیا جائے گا، آبِ زم زم کے کولر بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ جو لوگ مسجد الحرام میں روزہ کھولنے کے خواہاں ہوں گے، انہیں صرف اپنے لیے کھجور اور پانی لانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی فرد سے شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اس سال رمضان کے حوالے سے منعقدہ سالانہ اجلاس میں جامع منصوبے اور اقدامات کا اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ رمضان کے دوران احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ دی جائے گی، ان تدابیر میں ویکسین لگوانا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا شامل ہے تاکہ زائرین اور نمازیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھا جا سکے۔
تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ مطاف کا علاقہ صرف عمرہ زائرین کے لیے مقرر کیا جائے گا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور اس کے مشرقی صحن کے اندر پانچ علاقے مقرر ہوں گے جبکہ خصوصی افراد کے لیے الگ سے نماز کی ادائیگی کا ایک حصہ ہوگا۔
ایوان صدر کے سربراہ نے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں مترجم موجود ہوں گے جو نمازیوں کے سوالات اسکالرز تک پہنچائیں گے اور فتووں کا ترجمہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ خطبہ جمعہ کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 17 مئی تک بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں کیونکہ رمضان کے دوران بیرون ملک سے زائرین عمرہ ادا نہیں کرسکیں گے۔
ملک کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گکا) نے کہا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے دوبارہ کھولے جائیں گے اور رمضان کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو 17 مئی سے دوبارہ اجازت دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
عراق کو دبانے کے لیے امریکی ہتھیار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے نمائندوں میں سے ایک نے
جولائی
سمندروں میں طاقت کا استعمال، کیریبین میں امریکی حملوں پر بین الاقوامی حقوق کا تنازع
?️ 30 ستمبر 2025سمندروں میں طاقت کا استعمال، کیریبین میں امریکی حملوں پر بین الاقوامی
ستمبر
عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان
?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین
نومبر
طوفان کی وجہ سے لندن کے ہوائی اڈے پر افراتفری
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں پیر کے روز طوفان اور خراب موسمی حالات کے
جون
مغربی ممالک تجارتی نظام اور مالیاتی تعلقات کو اپنے ہاتھوں سے کیوں تباہ کر رہے ہیں ؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر پیوٹن نے ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم
ستمبر
ہمارے پاس یمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے :صیہونی
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی جانب سے کل صبح تل ابیب پر کامیاب
دسمبر
سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی لنک کینال فوری بند کرنے کی درخواست
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے
اپریل
کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض
اکتوبر